امریکا میں سپرمین کا ایک نایاب نسخہ برآمد ہوا جس نے نیلامی کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: اتنی مہنگی کتاب: 1937 میں شائع ہوئی ’دی ہوبٹ‘ کا پہلا ایڈیشن کتنے پاؤنڈز میں فروخت ہوا؟
سی این این کے مطابق سپرمین کے بھلا دیے گئے ایک نایاب اور اعلیٰ معیار کے نسخہ جمعرات نیلام ہوا۔
سنہ 1939 میں میں شائع ہونے والا ’سپرمین 1‘ ہیریٹیج آکشنز نے 90 لاکھ ڈالر سے زائد میں فروخت کیا۔
نیلام گھر کے مطابق یہ کامک گزشتہ سال 3 بھائیوں کو اپنی مرحومہ والدہ کے کیلیفورنیا والے گھر کی دوچھتی کی صفائی کے دوران ملا۔
مزید پڑھیے: کتاب سے ایک ملاقات کافی نہیں
یہ نسخہ کسی خاص حفاظتی طریقے سے محفوظ نہیں کیا گیا تھا بلکہ صرف ایک گتے کے ڈبے میں پرانے اخبارات کے نیچے رکھا ہوا تھا۔ اس کے باوجود اس کی حالت اتنی بہترین تھی کہ اسے 10 پوائنٹس کے گریڈ میں سے 9 پوائنٹ ملے۔
مزید پڑھیں: حسین آبادی میوزیم: گلگت بلتستان کا سب سے بڑا نجی میوزیم
نیلامی میں اس کامک کی آخری قیمت اسے تاریخ کا سب سے مہنگا فروخت ہونے والی کتاب بنا گئی۔














