وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے نو منتخب کابینہ میں محکموں کی تقسیم کی منظوری دیتے ہوئے تمام وزرا اور مشیروں کو قلمدان سونپ دیے ہیں۔
موسٹ سینیئر وزیر میاں عبدالوحید کو محکمہ قانون، پارلیمانی امور اور انسانی حقوق دیا گیا ہے۔ جاوید ایوب کو محکمہ وائلڈ لائف، فشریز اور ترقیاتی ادارہ مظفرآباد کا قلمدان ملا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر: نومنتخب وزیراعظم نے حلف اٹھا لیا، پی پی نے عوام کے ساتھ رشتہ دوبارہ جوڑنے کی ذمہ داری اٹھائی، فیصل راٹھور
قاسم مجید کو وزیر خزانہ اور لینڈ ریونیو بنایا گیا ہے، جبکہ بازل نقوی کو صحت عامہ اور بہبود آبادی کا محکمہ دیا گیا ہے۔ دیوان علی چغتائی کو ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اور ملک ظفر کو ہائر ایجوکیشن کا قلمدان سونپا گیا ہے۔

جاوید بڈھانوی کو محکمہ خوراک جبکہ ضیا القمر کو موصلات و تعمیرات عامہ کا محکدان دیا گیا ہے۔ چوہدری ارشد کو توانائی و آبی وسائل اور سردار محمد حسین کو عشر و زکوٰۃ اور ترقی نسواں کا قلمدان سونپا گیا ہے۔
چوہدری علی شان سونی کو زراعت، امور حیوانات، آبپاشی، ڈیری اور اسمال انڈسٹریز کا محکمہ دیا گیا ہے۔ چوہدری محمد اخلاق کو ریونیو اور کسٹوڈین کا قلمدان جبکہ عامر یاسین کو لوکل گورنمنٹ اور دیہی ترقی کا قلمدان ملا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم راجا فیصل ممتاز راٹھور کون ہیں؟
چوہدری یاسر سلطان کو فزیکل پلاننگ اینڈ ہاؤسنگ جبکہ چوہدری رشید کو پاور ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کا قلمدان سونپا گیا ہے۔ محمد رفیق نیر کو مذہبی امور و اوقاف اور فہیم اختر ربانی کو سیاحت و آثار قدیمہ کا محکمہ دیا گیا ہے۔
محترمہ نبیلہ ایوب کو کشمیر کاز، آرٹس اینڈ لینگویجز کا قلمدان ملا ہے۔ سردار محمد صغیر کو مشیر برائے اسپورٹس و کلچر جبکہ فہد یعقوب کو مشیر برائے صنعت و تجارت، لیبر، اوزون، پیمائش و سپر لیگلائزیشن اور پرنٹنگ پریس کا قلمدان دے دیا گیا ہے۔














