چیئرمین پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن فواد اعجاز نے کہا ہے کہ بھارت سے ویٹرنز کرکٹ ورلڈ کپ 2027 نیوزی لینڈ منتقل ہونے کا امکان ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 50 سال سے زائد عمر کے کھلاڑیوں کا ورلڈ کپ 2027 میں بھارت میں شیڈول ہے، اور پاکستان اپنی اعزازات کا دفاع کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی کا انعقاد خطرے میں، آئی سی سی کا ایک اوراجلاس شروع ہوئے بغیر ختم
فواد اعجاز نے مزید کہا کہ بھارت کو دسمبر تک پاکستان ٹیم کو ویزے کی یقین دہانی کرانی ہے، اور اگر یہ یقین دہانی نہ کرائی گئی تو ورلڈ کپ نیوزی لینڈ منتقل ہو جائے گا۔
چیئرمین ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نے واضح کیا کہ بھارت دسمبر تک پاکستان کو ویزے کی یقین دہانی فراہم کرنے میں ناکام رہے گا۔
یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچز ہمیشہ کشمکش کا محور رہے ہیں۔ سیاسی تناؤ اور سرحدی کشیدگی کے باعث کئی بار دونوں ممالک کے درمیان شیڈول شدہ میچز یا سیریز ملتوی یا منتقل کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کرکٹ ورلڈ کپ: قومی ٹیم بھارت جائے گی یا نہیں؟ وزیراعظم نے اہم فیصلہ کرلیا
حال ہی میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے پاکستان آکر چیمپیئن ٹرافی کے میچز کھیلنے سے انکار کردیا تھا، انڈیا نے آخری مرتبہ پاکستان میں کھیلے جانے والے سنہ 2008 کے ایشیا کپ میں شرکت کی تھی۔
انڈیا نے پاکستان میں سنہ 2006 میں آخری مرتبہ سیریز کھیلی تھی جس کے بعد سے پاکستان نے سنہ 2008 اور 2013 میں انڈیا کے دورے تو کیے لیکن انڈیا نے پاکستان میں کھیلنے سے انکار ہی کیا۔














