برازیل کے شہر بیلیم میں ہونے والے COP30 موسمیاتی اجلاس میں فوسل فیول کے خاتمے، جنگلات کی کٹائی، اور ترقی پذیر ممالک کے لیے مالی معاونت کے معاملات پر شدید اختلافات سامنے آئے۔ نتیجتاً مذاکرات اپنے مقررہ وقت میں مکمل نہیں ہو سکے۔
مزید پڑھیں: برازیل میں کوپ 30 کانفرنس کے پویلین میں آتشزدگی، تمام سرگرمیاں منسوخ
مختلف ممالک کے درمیان فوسل فیول کے مرحلہ وار خاتمے کے بارے میں اختلافات نمایاں رہے، جبکہ ترقی پذیر ممالک نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مالی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
مزید پڑھیں: ایمازون کے قبائلیوں کی کوپ 30 اجلاس میں داخل ہونے کی کوشش، مطالبات کیا تھے؟
کانفرنس میں شرکت کرنے والے ماہرین اور ماحولیاتی کارکنوں کا کہنا ہے کہ یہ مذاکرات ماحولیاتی ضابطہ کاری میں عالمی تعاون کی کمی کو ظاہر کرتے ہیں اور اگلے اجلاسوں میں مزید دباؤ پیدا کریں گے۔














