آزاد سکھ ریاست بناکر رام مندر کی جگہ بابری مسجد تعمیر کریں گے، گرپتونت سنگھ پنوں

ہفتہ 22 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

علیحدگی پسند تنظیم سکھس فار جسٹس نے کہا ہے کہ بابری مسجد کو اسی مقام پر دوبارہ تعمیر کیا جائے گا جہاں اس وقت رام مندر واقع ہے۔ تنظیم نے وزیراعظم نریندر مودی کے ایودھیا میں مجوزہ پروگرام کو ‘ہندوتوا دہشت گردی کی جنم بھومی’ قرار دیا۔

تنظیم کے جنرل کونسل گرپتونت سنگھ پنوں نے 25 نومبر کو مودی کے ایودھیا دورے سے قبل ملک بھر کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایودھیا کا محاصرہ کرنے اور ایک بڑی انسانی زنجیر تشکیل دینے کے لیے جمع ہوں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر مسلمانوں کو ہندستان میں بقا چاہیے تو انہیں اپنے دین اور تاریخ کے دفاع کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور پریس کلب سے خطاب کرنے پر خالصتانی رہنما گرپتونت سنگھ پنوں پر انڈیا میں مقدمہ درج

گرپتونت سنگھ پنوں نے اس مقصد کے لیے مودی کے ایودھیا پروگرام کی مخالفت کرنے والوں کے لیے 11 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان بھی کیا۔ پنوں کا کہنا تھا کہ جب پنجاب آزاد ہو کر خالصتان بنے گا تو بابری مسجد وہیں دوبارہ تعمیر ہوگی جہاں آج رام مندر کھڑا ہے۔ تاریخ کو نہ بلڈوزر بدل سکتے ہیں اور نہ ہندوتوا کے ہجوم۔

انہوں نے رام مندر کو ایک سیاسی تنازع کا شاخسانہ اور بابری مسجد کی مسماری کے بعد وجود میں آنے والی علامت قرار دیا۔ پنوں نے یہ اعلان بھی کیا کہ خالصتان کے جھنڈے اتر پردیش کے مختلف علاقوں میں لہرا کر عالمی سطح پر یہ دکھایا جائے گا کہ مودی نے ایک صدیوں پرانی مسجد کی مسماری کو قومی جشن اور سیاسی تماشے میں بدل دیا۔

یہ بھی پڑھیے: مودی کی جنگ بھارت کی آخری جنگ ہوگی، خالصتان حقیقت کے قریب ہے، گرپتونت سنگھ پنوں

ایس ایف جے کا کہنا ہے کہ ایودھیا ابھی بھی بھارت کا سب سے ‘بارودی اور غیر حل شدہ تاریخی تنازع’ ہے، اور ان کے مطابق نہ پروپیگنڈا، نہ تعمیرات اور نہ ہی سیاسی تقریبات اس حقیقت کو مٹا سکتی ہیں کہ بابری مسجد کو غیر قانونی طور پر مسمار کیا گیا تھا اور یہ تاریخی ناانصافی الٹی بھی جا سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں، میچ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کی ملاقات

ایبٹ آباد میں مسافر وین کو حادثہ، باپ بیٹے اور 2 بہنوں سمیت 6 افراد جاں بحق

ٹرمپ نے صحافی کے سخت سوال پر ممدانی کو کیسے مشکل سے نکالا؟

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت