انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (ICC) نے ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے گروپس اور ابتدائی میچز کے خدوخال منظر عام پر لانے کی تصدیق کردی ہے۔ باضابطہ اعلان 25 نومبر کو ممبئی میں متوقع ہے۔
ٹی20 ورلڈ کپ 2026 7 فروری سے 8 مارچ تک کھیلا جائے گا، جس میں 20 ٹیمیں 4 گروپس میں 5، پانچ ٹیموں کے ساتھ تقسیم ہوں گی۔ ہر گروپ سے ٹاپ 2 ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
مزید پڑھیں:ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے 20 ٹیموں کا اعلان
پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں شامل ہیں اور ان کا تاریخی مقابلہ 15 فروری کو کولمبو، سری لنکا میں ہوگا۔ اس گروپ میں ممکنہ طور پر نیدرلینڈز، نمیبیا اور امریکا کی ٹیمیں بھی شامل ہوں گی۔
پاکستان اپنی تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گا اور اگر فائنل میں پہنچا تو میچ کولمبو میں ہوگا، ورنہ فائنل بھارت کے احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔ دیگر گروپس میں شامل ممکنہ ٹیمیں یہ ہیں:
سری لنکا کے گروپ: آسٹریلیا، زمبابوے، آئرلینڈ، عمان
انگلینڈ گروپ: انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، بنگلادیش، نیپال، اٹلی
جنوبی افریقہ گروپ: جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، افغانستان، یو اے ای، کینیڈا
مزید پڑھیں:پاکستانی کوچ نے بابراعظم کی ٹی20 ورلڈ کپ میں واپسی کا راستہ بتا دیا
ان گروپس کے مطابق، بھارت کا آغاز امریکا کے خلاف ہوگا، اس کے بعد میچز نمیبیا، پاکستان اور نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے جائیں گے۔ بھارت کے میچز بھارت کے شہروں ممبئی، کولکتہ، چنائی، دہلی اور احمد آباد میں ہوں گے، جبکہ سری لنکا کے میچز کولمبو اور کینڈی میں کھیلے جائیں گے۔
ٹورنامنٹ میں میزبان بھارت اور سری لنکا کے علاوہ 2024 کی ٹاپ 7 ٹیمیں بھی شامل ہوں گی: افغانستان، آسٹریلیا، بنگلادیش، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، امریکا اور ویسٹ انڈیز۔ جبکہ نیوزی لینڈ، پاکستان اور آئرلینڈ نے اپنی رینکنگ کی بنیاد پر کوالیفائی کیا۔
کینیڈا نے امریکا کوالیفائر، نیدرلینڈز اور اٹلی نے یورپ سے کوالیفائی کیا جبکہ نمیبیا اور زمبابوے نے افریقہ سے اور نیپال، عمان اور یو اے ای نے ایشیا ای اے پی سے ٹورنامنٹ میں جگہ بنائی۔
مزید پڑھیں:ٹی20 ورلڈ کپ کے حوالے سے کیا پلاننگ ہے، کپتان سلمان آغا نے بتادیا
2026 کا ٹی20 ورلڈ کپ پچھلے ایڈیشن کی طرح ہوگا، جس میں ہر گروپ کے ٹاپ 2 ٹیمیں سپر ایٹ میں جائیں گی، اس کے بعد 4 بہترین ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی اور پھر فاتح ٹیم فائنل میں مد مقابل ہوگی۔
یاد رہے کہ بھارت موجودہ چیمپیئن ہے، جس نے 2024 ٹی20 ورلڈ کپ میں بارباڈوس میں جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی۔














