فیصل ممتاز راٹھور کا مظفرآباد کا تفصیلی دورہ، سرکاری منصوبوں کا جائزہ لیا

ہفتہ 22 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد مظفرآباد شہر کا پہلا تفصیلی دورہ کیا ہے، دورے کے دوران انہوں نے مختلف منصوبوں، مزارات اور سرکاری دفاتر کا جائزہ لیا، جبکہ شہریوں نے وزیراعظم کو اپنے درمیان پا کر خوشی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب، فیصل ممتاز راٹھور وزیراعظم آزاد کشمیر منتخب

وزیراعظم نے سب سے پہلے سی ایم ایچ فلائی اوور کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ منصوبہ ہر صورت مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ فلائی اوور کا ایک ٹریک آئندہ دس روز میں فنکشنل ہو جائے گا۔

مزارات پر حاضری اور شہدا کو خراج عقیدت

وزیراعظم نے سابق صدور کے ایچ خورشید اور میرواعظ مولوی محمد یوسف شاہ کے مزارات پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔ انہوں نے اپنے برادر نسبتی کرنل آصف اعوان شہید کے مزار پر بھی فاتحہ خوانی کی اور پاک افواج کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیراعظم نے عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے دوران شہید ہونے والے ثاقب فیاض میر کی قبر پر بھی فاتحہ خوانی کی۔

میونسپل کارپوریشن کا دورہ اور بریفنگ

وزیراعظم نے میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کا دورہ کیا جہاں پیپلزپارٹی کے کارکنان نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ مئیر سکندر گیلانی اور ڈپٹی مئیر خالد اعوان نے شہر کے انتظامی امور پر بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم راجا فیصل ممتاز راٹھور کون ہیں؟

وزیراعظم نے مرکزی عید گاہ، راجہ محمد حیدر خان اور خان عبدالحمید خان کے مزارات سمیت دربار پیر گلشن علاوالدین اور دربار شاہ عنایت پر بھی حاضری دی۔ انہوں نے پلیٹ قبرستان میں لائٹس کی تنصیب اور پانی کی فراہمی کا اعلان کیا، جبکہ انجم نثار میر ایڈووکیٹ اور سید علی حسنین فاطمی کی قبروں پر فاتحہ خوانی بھی کی۔

 

اس دوران وزیراعظم نے پلیٹ میں ایک کاروباری مرکز کا افتتاح کیا جہاں کارکنان نے ان کے حق میں نعرے لگائے۔

مظفرآباد ریاست کا چہرہ ہے، وزیراعظم

دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ مظفرآباد ریاست کا چہرہ ہے اور اس شہر کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دارالحکومت میں ٹریفک مسائل کے حل کے لیے جامع پلان تشکیل دیا جائے گا جبکہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ منصوبے کی جلد از جلد تکمیل یقینی بنائی جائے گی۔

وزیراعظم نے سی ایم ایچ فلائی اوور کی بروقت تکمیل کے لیے فنڈز کی فراہمی کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مظفرآباد سے ان کا خصوصی تعلق ہے جو انہیں اپنے والد سے ورثے میں ملا ہے، اور اسی شہر نے ان کے والد کو ایم ایل اے منتخب کیا تھا۔

وفاق سے بھرپور تعاون کی توقع

وزیراعظم نے کہا کہ آزادکشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے وفاق کی بھرپور حمایت کی توقع ہے۔ پی ایس ڈی پی میں شامل منصوبوں پر مکمل عملدرآمد ہوگا اور اس حوالے سے وہ خود وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مانسہرہ–مظفرآباد موٹروے، ایم 4 اور لوہار گلی ٹنل ان کی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

وقت کم ہے مگر کارکردگی بہترین ہوگی

وزیراعظم نے موجودہ حکومت کو ٹی 20 ٹیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ وقت کم ہے مگر کارکردگی بہتر سے بہتر دکھائی جائے گی۔

انہوں نے کرنل آصف علی اعوان شہید کی قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا کا رونالڈو کو بڑا ریلیف، فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت برقرار

وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ

’گلے لگانا میری فطرت ہے‘، اریکا کرک کی جے ڈی وینس سے گلے ملنے پر وضاحت

پاکستان میں منرل واٹر کے غیرمعیاری اور مضر صحت برانڈز کونسے ہیں؟ فہرست جاری

قومی اتحاد پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا