گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈیرہ غازی خان میں گومل یونیورسٹی میں فائرنگ کے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ خطے کی قدیم اور معزز تعلیمی درسگاہوں میں سے ایک ہے، اس کے تعلیمی ماحول میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ افسوسناک اور باعثِ تشویش ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گومل یونیورسٹی میں لڑکے کا لڑکی کے روپ میں رقص، 2 اساتذہ معطل
انہوں نے صوبائی حکومت پر زور دیا کہ واقعے کی مکمل شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں تاکہ حقائق سامنے آئیں اور ذمہ داروں کا تعین ہو سکے۔ سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے طاقت کے استعمال سے متعلق الزامات کی جانچ کے لیے ایک آزاد کمیشن بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔
گورنر نے کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں تاکہ طلبہ محفوظ، پُرسکون اور باوقار ماحول میں اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: بیٹے کے ساتھ ایک ہی یونیورسٹی سے ڈگری لینے والی باکمال ماں
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیرہ غازی خان کی گومل یونیورسٹی میں گزشتہ روز سیکیورٹی اہلکار نے فائرنگ کرکے طالب علم کو زخمی کردیا تھا، جس پر طلبا نے بھرپور احتجاج کیا۔














