ہری پور: این اے 18 میں ضمنی انتخاب جاری، پولنگ اسٹیشن 124 پر پہلا ووٹ کاسٹ

اتوار 23 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہری پور کے حلقہ این اے 18 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا آغاز ہو گیا، جبکہ پولنگ اسٹیشن نمبر 124 میں پہلا ووٹ کاسٹ کر دیا گیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے امیدوار بابر نواز اور پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شہرناز عمر ایوب کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیے: ضمنی انتخابات: قومی اسمبلی کی 6 اور پنجاب اسمبلی کی 7 نشستوں پر پولنگ جاری

حلقے میں مجموعی طور پر نو امیدوار انتخابی میدان میں ہیں جبکہ ساڑھے سات لاکھ سے زائد ووٹر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔

سیکیورٹی کے حوالے سے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ الیکشن کے دوران امن و امان یقینی بنانے کے لیے 8 ہزار پولیس اہلکار تعینات ہیں جبکہ پاک فوج کے دستے بھی سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp