سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو ہرا کر پاکستان رائزنگ اسٹار ایشیا کپ کا چیمپیئن بن گیا ہے، میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔
دوحہ میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 125 رنز بنائے اور بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 126 رنز کا ہدف دیا۔
𝘈𝘊𝘊 𝘔𝘦𝘯'𝘴 𝘈𝘴𝘪𝘢 𝘊𝘶𝘱 𝘙𝘪𝘴𝘪𝘯𝘨 𝘚𝘵𝘢𝘳𝘴 2025 – Final 🏆
President ACC Mohsin Naqvi at West End Park International Cricket Stadium, Doha for the Pakistan Shaheens vs Bangladesh ‘A’ 🏏#PAKvBAN pic.twitter.com/KbHzJeEOGj
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 23, 2025
پاکستان شاہینز کی جانب سے سعد مسعود 38 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ عرفات منہاس 25 رنز اور معاذ صداقت 23 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ یاسر خان، محمد فائق اور غازی غوری جلد آؤٹ ہوئے جس کے باعث ٹیم مقررہ 20 اوورز میں کم اسکور تک محدود رہی۔
𝘈𝘊𝘊 𝘔𝘦𝘯'𝘴 𝘈𝘴𝘪𝘢 𝘊𝘶𝘱 𝘙𝘪𝘴𝘪𝘯𝘨 𝘚𝘵𝘢𝘳𝘴 2025 – Final 🏆
🇵🇰 Shaheens set a target of 126 for Bangladesh ‘A’ 🏏#PAKvBAN #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/OxO6hON9RK
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 23, 2025
بنگلہ دیش اے کی بولنگ میں ریپون منڈول نے 4 اوورز میں 3 وکٹیں حاصل کیں، راکبول حسن نے 2 وکٹیں جبکہ ایس ایم مہروب اور جیشن عالم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ عبدالغفار سقلین نے بھی ایک وکٹ لی۔
جوابی اننگنز میں بنگلہ دیش کی جانب سے ابتدائی شراکت نے اچھا آغاز فراہم کیا، لیکن پاکستان شاہینز کے اٹیک نے میچ پر تیزی سے گرفت مضبوط کر لی۔ عرفات منہاس، سعد مسعود، سفیان مقیم اور معاذ صداقت نے اہم لمحات پر وکٹیں حاصل کر کے بنگلہ دیش کو مسلسل دباؤ میں رکھا۔
𝘈𝘊𝘊 𝘔𝘦𝘯'𝘴 𝘈𝘴𝘪𝘢 𝘊𝘶𝘱 𝘙𝘪𝘴𝘪𝘯𝘨 𝘚𝘵𝘢𝘳𝘴 2025 – Final 🏆
Nail-biter! Pakistan Shaheens require 7 to lift the trophy in the Super Over🏏#PAKvBAN #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/GDxP4CErSi
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 23, 2025
بنگلہ دیش کے آخری اوورز میں عبدالغفار ثقلین اور رپون منڈل نے 3 چھکے لگا کر مقابلہ سنسنی خیز بنا دیا، مگر جیت کی کوشش آخری گیند پر ناکام رہی، بنگلہ دیش کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بناسکی اور میچ ٹائی ہوگیا۔
Champions! Pakistan Shaheens Beats Bangladesh A to Win Rising Stars Asia Cup pic.twitter.com/2F8kAtrlpl
— Startup Pakistan (@PakStartup) November 23, 2025
میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا، سپر اوور میں بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان شاہینز کو جیت کے لیے 7 رنز کا ہدف دیا، جو پاکستان نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر چوتھی بال پر حاصل کرلیا۔














