ڈھاکا میں پاک بنگلہ دیش عسکری تعاون پر اہم ملاقات

اتوار 23 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا (HIT) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل شاکر اللہ خٹک کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے آج ڈھاکا میں بنگلہ دیش کے آرمی چیف سے آرمی ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں:پاک بنگلہ دیش بڑھتے تعلقات خطے میں امن کے لیے کتنے اہم ہیں؟

ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے عسکری رہنماؤں نے نہایت خوشگوار ماحول میں دفاعی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ فریقین نے دفاعی ٹیکنالوجی، تربیت اور دفاعی مصنوعات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

حکام کے مطابق یہ ملاقات پاک بنگلہ دیش عسکری تعلقات میں مثبت پیشرفت ہے اور دونوں ممالک کی افواج کے درمیان پیشہ ورانہ روابط کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp