وفاقی آئینی عدالت پاکستان نے موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عدالت 22 دسمبر 2025 سے 4 جنوری 2026 تک تعطیلات پر رہے گی جبکہ 5 جنوری 2026 کو معمول کے مطابق کام دوبارہ شروع ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے: انتخابی دھاندلی کیس: آئینی عدالت کا 5 رکنی لارجر بینچ 25 نومبر کو سماعت کریگا
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ تعطیلات کے باوجود آئینی عدالت کے دفاتر کھلے رہیں گے تاکہ انتظامی امور میں تعطل نہ آئے۔
عدالت نے یہ بھی بتایا ہے کہ سردیوں کی تعطیلات کے دوران 8 اہم، فوری نوعیت کے معاملات اور پہلے سے طے شدہ کیسز کی سماعت کے لیے عدالتی بینچز دستیاب ہوں گے۔














