سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری کیس میں پیش رفت نہ ہونے کے باعث عدالت نے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔
ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ہوئی، جس میں عدالت نے سابق وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا حکم دیا۔ سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی غیر موجودگی کے باعث نہ ہو سکی، اور کیس کی مزید سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کیا ہوا ہے، اور اس سے قبل عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔














