جنرل ساحر شمشاد کا ایئر ہیڈ کوارٹرز کا الوداعی دورہ، شاندار خدمات پر خراج تحسین

منگل 25 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اپنی الوداعی مصروفیات کے دوران جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: الوداعی ملاقات: جنرل ساحر شمشاد نے تینوں افواج میں ہم آہنگی بڑھائی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ان کا استقبال کیا۔ ایئر ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک فضائیہ کے ایک چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

بعد ازاں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے سربراہ پاک فضائیہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی مثالی خدمات اور تینوں مسلح افواج میں ہم آہنگی کو مضبوط و مربوط بنانے میں ان کے اہم کردار کی تعریف کی۔

سربراہ پاک فضائیہ نے قومی دفاع کے لیے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی نمایاں خدمات کو بھی سراہا اور دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے مسلح افواج کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کے پاک فضائیہ کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیے: پاکستان کے آخری جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کی وزیراعظم سے الوداعی ملاقات

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے پاک فضائیہ کی جنگی تیاریوں، عملی مہارت، جدت طرازی اور اپ گریڈیشن کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے پاکستان کی فضائی سرحدوں کی حفاظت میں پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ مہارت و لگن کو سراہا اور دہشتگردی کے عفریت کے خلاف قومی جنگ میں پاک فضائیہ کے اہم کردار کا اعتراف کیا۔

انہوں نے پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے مابین موجودہ ہم آہنگی کو بھی سراہا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یہ تعاون مستقبل میں مزید فروغ پاتا رہے گا۔

مزید پڑھیں: جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا نیول ہیڈکوارٹرز کا الوداعی دورہ

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاک فضائیہ کی بھرپور حمایت پر ایئر چیف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پی اے ایف اور اسکی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ن لیگ نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں میدان مار لیا، نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات

اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، عباس عراقچی کو دورہ پاکستان کی دعوت

پلاسٹک آلودگی سے زراعت، معیشت اور انسانی صحت متاثر ہونے لگی

کم عمری میں مستقل مانع حمل طریقہ اختیار کرنے والے نوجوان مردوں کی تعداد میں اضافہ، ماہرین کیا کہتے ہیں؟

اپنی ہی موت کا ڈراما: جعلی تدفین کروانے والے شخص نے کیا کیا جتن کیے؟

ویڈیو

ن لیگ نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں میدان مار لیا، نواز شریف اور شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات

آزاد کشمیر اسمبلی انتخابات کے دو مراحل مکمل، نئی حکومت کو کیا چیلنجز درپیش، وزیراعظم کون بنے گا؟

فلسطینی پرچم لہرانے پر برطانوی بینڈ میسیو اٹیک کیخلاف سنگاپور میں کارروائی

کالم / تجزیہ

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ