’آٹزم کا شکار بچے کو پلے ایریا میں جانے سے روک دیا گیا‘، ماں کا احتجاج، صارفین برہم

بدھ 26 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون نے الزام عائد کیا کہ کراچی کے ڈولمن مال کی انتظامیہ نے ان کے خصوصی بچے کو پلے ایریا میں داخلے سے روک دیا۔ خاتون کے مطابق ان کا 9 سالہ بیٹا آٹزم کا شکار ہے، تاہم مال کے پلے ایریا میں 5 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کے داخلے پر پابندی ہے۔

خاتون کا کہنا تھا کہ عملے نے نہ صرف ان کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا بلکہ جب انہوں نے ٹکٹ کی رقم واپس کرنے کا مطالبہ کیا تو اسے بھی مسترد کر دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بیٹے کو بڑے پلے ایریا میں اکیلا نہیں چھوڑ سکتیں تاکہ وہ کسی دوسرے بچے کو پریشان نہ کرے، لیکن انتظامیہ نے تعاون سے انکار کر دیا۔ خاتون نے اس صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میرا بچہ وہاں جا کر کون سی دہشتگردی کر دے گا‘؟

انہوں نے مزید کہا کہ اس پر نوٹس لینے کی ضرورت ہے کیونکہ ایسے خصوصی بچوں کے لیے نہ تو پبلک پارکس میں کوئی جگہ ہے اور نہ ہم انہیں مالز میں لے کر جا سکتے ہیں تو ہم اپنے بچوں کو کہاں لے کر جائیں۔

صارفین نے اس واقعہ پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی بچوں کے ساتھ ایسا رویہ ناقابلِ قبول ہے۔ کئی صارفین نے اپنے بچوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعات بھی بتائے کہ کس طرح معاشرہ انہیں قبول نہیں کرتا۔

یہ بھی پڑھیں: آٹزم پیدا ہونے کی وجہ اور اس کا جینیاتی راز کیا ہے؟

اداکارہ جویریہ سعود نے واقعے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ صورتحال اس بات پر سوچنے پر مجبور کرتی ہے کہ معاشرہ کب اس سطح تک پہنچے گا جہاں آٹزم کے شکار بچوں اور ان کے والدین کی حقیقی مشکلات کو سمجھا جا سکے۔ ان کے مطابق افسوس ناک بات یہ ہے کہ آج بھی بہت سے لوگ ایسے بچوں کی ضرورتوں، والدین کی محنت اور ان کی جدوجہد کا احساس نہیں رکھتے۔

آٹزم کیا ہے؟

آٹزم اسپیکٹرم ڈس آرڈر یا اے ایس ڈی ساری عمر رہنے والی ایک ایسی بیماری ہے جس میں مریض کا لوگوں سے بات کرنا متاثر ہوتا ہے۔ انسان کی ذہنی استعداد کا عمل بھی متاثر ہوتا ہے تاہم یہ مختلف افراد میں مختلف سطح پر ہوتا ہے کبھی یہ کم اور کبھی بہت زیادہ متاثر کرتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں ہر 160 میں سے ایک بچہ آٹزم کا شکار ہوتا ہے لیکن اگر ہم اس مرض کی تشخیص کے حوالے سے دیکھیں تو اس میں مرد و خواتین میں تعداد کے اعتبار سے بہت فرق نظر آتا ہے۔

برطانیہ میں سرکاری اعدادو شمار کے مطابق تقریباً 7 لاکھ افراد آٹزم کا شکار ہیں، صنفی تناسب سے تقریباً ہر 10 مردوں کے مقابلے ایک خاتون اس کا شکار ہے۔ اس کے علاوہ دنیا بھر میں کی جانے والی دیگر تحقیقات کے مطابق یہ تناسب 1:16 ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عامر خان کی سابق اہلیہ رینا دتّا کے فن پاروں کی نمائش میں حیرت انگیز شرکت

امریکا امن منصوبہ: ٹرمپ کے ایلچی آئندہ ہفتے پیوٹن سے ملاقات کریں گے

پی ٹی آئی رہنما پاکستان کی جی ایس پی پلس سہولت کیخلاف مہم چلا رہے ہیں، خواجہ آصف

آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026: میچز، گروپس اور شیڈول جاری

ہندو جھنڈا بابری مسجد کے ملبے پر، تشدد، سیاست اور تاریخ کا مسخ شدہ بیانیہ

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا