ریاض میں بین الاقوامی کھجور کانفرنس ونمائش کا آغاز

بدھ 26 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سبق اخبار کے مطابق ریاض میں گزشتہ روز بین الاقوامی کھجور کانفرنس اور نمائش کا چھٹا ایڈیشن بھرپور انداز میں شروع ہوا، یہ ایونٹ قومی مرکز برائے نخل وکھجور کی جانب سے شاہ سعود یونیورسٹی کے احاطے میں منعقد کیا جا رہا ہے اور 25 نومبر سے 4 دسمبر 2025 تک جاری رہے گا۔

افتتاحی دن ہی ملکی وغیر ملکی ماہرین، کسانوں، سرمایہ کاروں اور نمائش کنندگان کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے اس تقریب کی اہمیت کو نمایاں کردیا۔

مزید پڑھیں: ’آسمان سے گرے کھجور میں اٹکے‘: ای سگریٹ گلے پڑگئی، بچے بھی لت میں مبتلا

نمائش میں سعودی عرب کے تمام علاقوں کے خصوصی پویلین نمایاں رہے، جہاں آنے والوں کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا۔ اسی موقع پر الاحساء کے کھجور بازار کے شیخ اور تجارتی تحکیم کے ماہر عبدالحمید زید نے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ یہ نمائش اس بات کا ثبوت ہے کہ سعودی کھجوریں آج عالمی سطح پر مضبوط مقام حاصل کرچکی ہیں اور اب 133 ممالک میں باقاعدگی سے برآمد ہوتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کھجور کی کاشت اور تجارت نے گزشتہ 50 برس میں حیران کن ترقی کی، جس کا سہرا مکمل طور پر سعودی وژن 2030 کے تحت فراہم کردہ حکومتی تعاون کو جاتا ہے۔

ان کے مطابق مملکت میں کھجور کی 400 سے زائد اقسام موجود ہیں، جو سعودی عرب کو دنیا کے بڑے پیداواری اور برآمدی ممالک میں شامل کرتی ہیں۔

عبدالحمید زید نے اس سال کی نمائش میں نمایاں بہتری، جدید سہولیات اور انتظامات کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوے کہا کہ عوام، غیر ملکی مہمانوں اور سیاحوں کی بڑی تعداد کو دیکھتے ہوے نمائش کے ایام میں توسیع ہونی چاہیے۔

مزید پڑھیں: ’القابل گاؤں‘ کھجوروں کا نخلستان اور مٹی کے مکانات کا مسکن

کانفرنس کے سائنسی حصے کا انعقاد کنگ عبداللہ یونیورسٹی برائے سائنس وتکنیک (کاوسٹ) کے تعاون سے کیا جا رہا ہے، اور اس کانفرنس کا مقصد اس اہم زرعی شعبے کے کردار کو نمایاں کرنا ہے، جو قومی غذائی تحفظ اور پائیداری کے اہداف کے لیے بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔

نمائش روزانہ 4 بجے شام سے 11 بجے رات تک عوام کے لیے بلا معاوضہ کھلی ہے، اور اس میں وسیع سرگرمیاں شامل ہیں جن میں سعودی علاقوں کی شناخت پیش کرنے والے پویلین، آزاد نمائش کنندگان کے اسٹال، مقامی وعالمی شیفس کی نگرانی میں لائیو ککنگ اور ٹیسٹنگ زون، کھجور سے تیار کردہ پکوان پیش کرنے والے ریستوران وکیفے، دستکاری کا گوشہ، اور کھجور کے درخت کا ورثہ میوزیم شامل ہے جو کھجور کی کاشت اور صنعت کی تاریخ کو محفوظ کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’گلے لگانا میری فطرت ہے‘، اریکا کرک کی جے ڈی وینس سے گلے ملنے پر وضاحت

پاکستان میں منرل واٹر کے غیرمعیاری اور مضر صحت برانڈز کونسے ہیں؟ فہرست جاری

قومی اتحاد پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

آئینی عدالت کا بل بورڈز لگانے پر سخت ردِعمل، سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

عامر خان کی سابق اہلیہ رینا دتّا کے فن پاروں کی نمائش میں حیرت انگیز شرکت

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا