گزشتہ 4 برس میں ملک میں بے روزگاری کی شرح بڑھ کر 7.1 فیصد ہو گئی ہے اور خیبرپختونخوا میں یہ شرح 9.2 فیصد کے ساتھ سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ پنجاب میں بیروزگاری 7.1 فیصد، سندھ میں 5.1 فیصد اور بلوچستان میں 5.4 فیصد رہی۔ اس دوران پاکستان میں بیروزگار افراد کی تعداد 59 لاکھ تک پہنچ گئی۔
Pakistan’s workforce is moving from agriculture to services, marking a major structural transformation.
👉Agriculture slips from 37.4% → 33.1%, while services jump 37.2% → 41.2%.
👉Mechanization reduces farm labour needs, and services are now the biggest growth engine in urban… pic.twitter.com/llqMBHiSvy— Ministry of Planning and Development (@PlanComPakistan) November 25, 2025
وفاقی ادارہ شماریا ت نے لیبر فورس سروے 2025-2024 کی رپورٹ جاری کردی۔ جس کے مطابق ملک بھر میں قریباً 18 کروڑ افراد ورکنگ ایج میں ہیں، لیکن 9 کروڑ 65 لاکھ افراد لیبر فورس سروے سے باہر ہیں۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ کے ٹیرف سے بھارت میں بڑے پیمانے پر بیروزگاری کا خدشہ
برسر روزگار افراد کی تعداد 8 کروڑ 31 لاکھ ہے، جنہیں اوسطاً 39,042 روپے ماہانہ اجرت دی جاتی ہے۔ سب سے کم اوسط اجرت پنجاب میں 38,189 روپے ریکارڈ کی گئی، جبکہ خیبرپختونخوا میں 39,974 روپے، سندھ میں 39,801 روپے اور بلوچستان میں 41,780 روپے فی کس دی جاتی ہے۔
پاکستان کے لیبر فورس سروے 2024–25 کا باقائدہ اجرا۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کا تقریب رونمائی سے اہم خطاب
پاکستان نے انٹرنیشنل کانفرنس آف لیبر اسٹیٹسٹیشنز 19 (ICLS-19) کے عالمی معیار کو اپناتے ہوئے اپنے لیبر فورس کے اعداد و شمار میں ایک اہم پیش رفت کی… pic.twitter.com/HeKutRmfFQ
— Ministry of Planning and Development (@PlanComPakistan) November 25, 2025
سروسز سیکٹر میں 3 کروڑ 18 لاکھ سے زائد افراد کام کر رہے ہیں، روزگار کی شرح 41.7 فیصد ہے۔ صنعتی شعبے میں 1 کروڑ 98 لاکھ افراد کام کر رہے ہیں (25.7 فیصد)، جبکہ زرعی شعبے میں 2 کروڑ 55 لاکھ افراد کام کر رہے ہیں، روزگار کی شرح 33.1 فیصد ہے۔
گزشتہ برسوں کے مقابلے میں زرعی شعبے میں روزگار کی تعداد کم ہوئی جبکہ صنعت اور سروسز کے شعبوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مزید پڑھیں: مونال ریسٹورنٹ کے بیروزگار ہونے والے ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری
خیبرپختونخوا میں زراعت سے 30 لاکھ، لائیو سٹاک آپریشنز سے 69 لاکھ، پولٹری سے 31 لاکھ، ہیلتھ کیئر سے 83 لاکھ اور کوکنگ، کلیننگ و دیگر سرگرمیوں میں 1 کروڑ 93 لاکھ افراد منسلک ہیں۔ پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں بھی شعبہ وار روزگار میں مختلف تعداد ریکارڈ کی گئی۔
New ICLS-19 standards show unemployment at 7.1%, up from earlier estimates. Why?
👉Climate disasters, global tightening, and an IMF stabilization cycle.
☑️Yet momentum is returning:
☑️industries are recovering,
☑️LSM is turning around, and employment opportunities are set to… pic.twitter.com/ehuaYBnboP— Ministry of Planning and Development (@PlanComPakistan) November 25, 2025
لیبر فورس سروے کے مطابق مردوں کی ماہانہ اوسط اجرت 39,302 اور خواتین کی 37,347 روپے رہی۔ غیر رسمی شعبوں میں کام کرنے والے افراد 73 فیصد جبکہ رسمی شعبہ جات میں 26.6 فیصد ہیں۔ سروے میں فری لانسرز اور گھریلو خواتین و مرد حضرات کا ڈیٹا بھی شامل کیا گیا ہے۔

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ اگر آبادی میں اضافہ کنٹرول نہ کیا گیا تو 2040 تک پاکستان کی آبادی 40 کروڑ تک پہنچ جائے گی۔ سیاسی عدم استحکام اور آئی ایم ایف پروگرام کے باعث معاشی ترقی کی رفتار سست رہی، جس سے ملک میں بے روزگاری بڑھی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے اور معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے اقدامات کرے گی۔














