سابق امریکی خاتون اول مشل اوباما اپنی تازہ ترین فوٹو شوٹ کے بعد سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہی ہیں، جس میں وہ نمایاں طور پر سلم نظر آئیں۔ یہ فوٹو شوٹ معروف فوٹوگرافر اینی لیبووٹز نے کیا۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں مشعل اوباما سادہ سرمئی ٹی شرٹ، جینز اور بوٹس پہنے ہوئے دکھائی دیں۔ یہ شوٹ ان کے پراجیکٹ Women کے تازہ ایڈیشن کا حصہ ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی توجہ فوٹو شوٹ کے پیغام سے ہٹ کر ان کی جسمانی تبدیلی پر مرکوز ہو گئی۔ متعدد صارفین نے دعویٰ کیا کہ مشل اوباما نے مشہور وزن کم کرنے والی دوا اوزیمپک استعمال کی ہے۔
View this post on Instagram
کچھ صارفین نے اوزیمپک کا نام لیتے ہوئے لکھا ’سب لوگ اچانک صحت مند‘ ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ برائے مہربانی ایماندار رہیے۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جن کے پاس مالی وسائل ہیں وہ آسانی سے ادویات استعمال کر کستے ہیں لیکن اس کے طبی اثرات بھی ہوتے ہیں جبکہ کئی صارفین نے پرسنل ٹرینر اور استعمال کی جانے والی غذا کے امکانات کا بھی ذکر کیا، تاہم زیادہ تر تبصرے صرف اوزیمپک کے استعمال کے قیاس پر مرکوز تھے۔
واضح رہے کہ اوزیمپک وہ دوا ہے جو عموماً ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کو تجویز کی جاتی ہے اور وزن کم کرنے میں بھی معاون سمجھی جاتی ہے۔














