پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے الیکشن غیر قانونی قرار، اب کیا ہوگا؟

بدھ 26 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کے ایڈجوڈی کیٹر نے پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے حالیہ انتخابات کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فوری شفاف الیکشن کروانے کا حکم جاری کر دیا۔

سینیٹر پرویز رشید کی سربراہی میں ایڈجوڈی کیٹر نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پی ایس بی رول 17 اور اسپورٹس کوڈ کی کھلی خلاف ورزی ثابت ہوئی ہے۔

منتخب عہدیداران کے فیصلے کالعدم

فیصلے کے مطابق وجاہت حسین کو فیڈریشن کا صدر منتخب ہونا غیر آئینی قرار دیا گیا۔ شاہدہ خانم اور حمیرا محمود کا انتخاب بھی غیر قانونی قرار دے دیا گیا۔

یہ فیصلہ طارق سدھو کی جانب سے دائر درخواست پر سنایا گیا تھا، جس میں مذکورہ عہدیداران کی تقرریوں کو چیلنج کیا گیا تھا۔

ایتھلیٹکس فیڈریشن کے لیے نئی ہدایات

پی ایس بی کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ ایتھلیٹکس فیڈریشن 3 روز کے اندر اپنا آئین اور الیکٹورل کالج جمع کرائے۔ نئے انتخابات پی ایس بی کا الیکشن کمیشن کرائے گا۔

فیصلے کے بعد پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے، جبکہ اسپورٹس بورڈ نے واضح کر دیا ہے کہ آئین اور قواعد کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چین میں مُردوں کو دفنانے کے بجائے جلانے کے سرکاری احکامات پر احتجاج

باسکٹ بال کھلاڑی نے پریکٹس کے دوران موت کو سینے سے لگالیا، ویڈیو وائرل

گھر کے شیر گھر میں ڈھیر: جنوبی افریقہ کا بھارت کو وائٹ واش، ٹیسٹ سیریز 0-2 سے جیت لی

ایف سی ہیڈکوارٹر حملے کی مکمل سی سی ٹی وی فوٹیج تیار، حملہ آور دھماکے سے قبل کیا کرتا رہا؟

کیا مشل اوباما نے اوزیمپک استعمال کی؟ نئے فوٹو شوٹ کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا