وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کے ساتھ 2 روزہ دورہ منامہ

بدھ 26 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف دو روزہ دورے پر بحرین کے دارالحکومت منامہ پہنچ گئے ہیں۔

منامہ ائیرپورٹ پر بحرین کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ، بحرینی نائب وزیراعظم خالد بن عبداللہ الخلیفہ، بحرینی وزیر خارجہ ڈاکٹر عبد اللطیف بن رشید الزایانی اور بحرینی قیادت کے سینیئر ارکان نے وزیراعظم اور پاکستانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

وزیراعظم 26 سے 27 نومبر تک بحرین میں قیام کریں گے، اور دورے میں نائب وزیراعظم، وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی اور دیگر سینئر افسران بھی وفد کے ساتھ شامل ہیں۔

دورے کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف بحرین کی قیادت کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کریں گے، جن میں بحرین کے بادشاہ شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ، ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ اور نائب وزیراعظم شیخ خالد بن عبداللہ الخلیفہ سے ملاقاتیں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف بحرین کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ

یہ دورہ پاکستان اور بحرین کے دیرینہ خوشگوار تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور اس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان نتائج پر مبنی اور تزویراتی شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔

اس دورے سے روایتی گرمجوشی اور دوستانہ تعلقات میں اضافہ ہوگا، شراکت داری کی نئی راہیں متعین ہوں گی، اور عوام سے عوام کے روابط مزید مضبوط ہوں گے، جو باہمی مفاد میں تعاون کو فروغ دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مدینہ منورہ سمیت 16 شہر معیاری علاقوں کی عالمی فہرست میں شامل

کارکردگی پر ووٹ ملا، ملک کی سمت درست کرنی ہے،سابق وزیراعظم نواز شریف کا نومنتخب ارکانِ پارلیمنٹ سے خطاب

پی ٹی آئی 26 نومبر کو ملک گیر احتجاج کیوں نہ کر سکی؟

اسلام آباد ہائیکورٹ: 190 ملین پاؤنڈ کیس کے جج کی ڈیپوٹیشن چیلنج، فیصلہ محفوظ

علیمہ خان عارضی تحویل کے بعد ضمانت پر رہا

ویڈیو

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا