اپنی شادی میں دلہن کو گدھا بطور تحفہ دینے کی وجہ سے مشہور ہونے والے یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر اذلان شاہ نے پہلی اہلیہ کی مکمل رضامندی سے ’دوسری شادی‘ کا اعلان کیا تاہم بعد میں معاملہ کچھ اور نکلا۔
یہ بھی پڑھیں: ’اب ہم جیسوں کا کیا بنے گا‘، معروف یوٹیوبر مسٹر بیسٹ اے آئی سے خوفزدہ
اذلان شاہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری میں اس فیصلے سے متعلق بتایا تھا۔
انہوں نے لکھا کہ ایک اہم بات ہے جو وہ خود اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ایک عوامی شخصیت ہونے کے ناطے وہ چاہتے ہیں کہ لوگ یہ خبر ان ہی کی زبانی سنیں۔
مزید پڑھیے: یوٹیوبر رجب بٹ کے افیئرز پر والدہ نے خاموشی توڑ دی، بیٹے کے عمل پر اہم بیان دے دیا
اذلان نے کہا کہ ’’یہ بات شاید آپ کو عجیب لگے لیکن میں دوسری شادی کر رہا ہوں، اور میری اہلیہ نے اس کی اجازت دے دی ہے اس لیے براہ کرم میری فیملی کو اس معاملے سے دور رکھیں کیوں کہ یہ بالکل ذاتی معاملہ ہے۔
انہوں نے مداحوں سے دعاؤں اور نیک تمناؤں کی بھی درخواست کی۔ تاہم بعد میں انہوں نے اپنے ایک اور پیغام میں بتایا کہ دراصل انہوں نے دوسری شادی نہیں کی بلکہ اپنی ہی اہلیہ کے ساتھ ایک اور مرتبہ ’شادی کی رسم‘ نبھائی۔
مزید پڑھیں: جوا ایپ کی تشہیر: یوٹیوبر ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
واضح رہے کہ اذلان شاہ معروف اداکار مرحوم شبیر رانا کے صاحبزادے ہیں۔ انہوں نے سنہ 2022 میں سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈاکٹر وریشہ جاوید خان سے شادی کی تھی اور جوڑے کی ایک 2 سالہ بیٹی بھی ہے۔














