معروف کامیڈین کپل شرما کے کینیڈا میں واقع کیفے Kap’s Cafe پرتین بار فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اداکار و کامیڈیئن کپل شرما نے کینیڈا میں اپنے کیفے پر ہونے والی فائرنگ کے واقعات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان دھمکیوں سے نہیں ڈرتے۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد کینیڈا میں حکومتی سطح پر اس معاملے پر توجہ بڑھی ہے۔
VIDEO | Comedian Kapil Sharma recalls shooting incident at his Vancouver cafe.
Sharma's Kap's Cafe, which opened in Surrey, British Columbia, in July, was first targeted by unknown people on July 10, followed by two more attacks on August 7 and October 16. No one was injured in… pic.twitter.com/l7n1lCiU91
— Press Trust of India (@PTI_News) November 26, 2025
کپل شرما سے ان کی نئی آنے والی فلم کس کس کو پیار کروں 2 کے ٹریلر لانچ کے موقع پر جب ان سے فائرنگ کے واقعات پر سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’میرا خیال ہے کہ وہاں کے قوانین اور پولیس کے پاس شاید اتنی طاقت نہیں کہ وہ ایسے واقعات کو روک سکیں۔ لیکن جب ہمارا کیس ہوا تو وہ فیڈرل حکومت تک گیا اور کینیڈین پارلیمنٹ میں اس پر بحث ہوئی‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر فائرنگ کے بعد ہمارے کیفے کو پہلے سے زیادہ بڑی اوپننگ ملی۔ تو سب ٹھیک ہے اگر خدا میرے ساتھ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’تیار رہیں گولیاں کہیں سے بھی آ سکتی ہیں‘، کپل شرما کے کیفے پر تیسری بار فائرنگ
واضح رہے کہ کپل شرما اپنی آنے والی فلم کس کس کو پیار کروں 2 کے ساتھ بطور ہیرو بڑی اسکرین پر واپسی کر رہے ہیں۔ انوکلپ گوسوامی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی پروڈکشن رتن جین، گنیش جین اور عباس مستان کے بینر تلے ہوئی ہے۔
فلم کی کاسٹ میں منجوت سنگھ، ہیرا وارینہ، تردھا چوہدری، پارول گلّاتی اور عائشہ خان شامل ہیں۔ فلم 12 دسمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔














