عوام نے انتشار، بدتمیزی اور الزام تراشی کی سیاست مسترد کردی، مریم نواز

بدھ 26 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حالیہ انتخابات میں عوام نے ثابت کیا ہے کہ ملک کی ترقی اس بات میں ہے کہ حکمران عوامی خدمت کے ایجنڈے پر کامکریں، نہ کہ نفرت، الزام اور جھوٹ کو سیاست کا محور بنائیں، عوام نے انتشار، بدتمیزی اور الزام تراشی کی سیاست کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان صرف اکیلا مجرم نہیں، اس کو لانے والے اس سے بھی بڑے مجرم ہیں، نواز شریف

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حالیہ کامیابیاں اللہ کے فضل اور عوام کے اعتماد کا نتیجہ ہیں اور پوری جماعت اس فتح پر شکر گزار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب ہی نہیں بلکہ لاہور، میانوالی، سرگودھا، ساہیوال اور ہری پور تک مسلم لیگ ن کو نمایاں برتری ملی ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ عوام نے انتشار، بدتمیزی اور الزام تراشی کی سیاست کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے سینئر رہنما نانا ثناء اللہ، پرویز رشید، سعد رفیق اور دیگر رہنما مسلسل عوام کے ساتھ کھڑے رہے اور امیدواروں نے اپنے اپنے حلقوں میں انتھک محنت کی۔ مریم نواز کے مطابق میانوالی میں گرین بس سروس کے افتتاح کے موقع پر ہی اندازہ ہو گیا تھا کہ وہاں سیاسی فضا تبدیل ہو چکی ہے اور عوام خدمت کی سیاست کو ترجیح دے رہے ہیں۔

’جو لوگ مورثی سیاست کا طعنہ دیتے ہیں، وہ خود بیویوں، بھائیوں، کزنوں اور رشتہ داروں کو امیدوار بناتے رہے‘

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے مشکلات، مقدمات، قید و بند، انتقامی کارروائیوں اور خاندانوں پر آنے والی تکالیف کے باوجود کبھی سیاسی جدوجہد سے پیچھے قدم نہیں ہٹایا اور نہ ہی کبھی کسی الیکشن کا بائیکاٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلی پنجاب مریم نواز جنوبی پنجاب کے ایم پی ایز سے کیوں ناراض ہیں؟

 انہوں نے کہا کہ دوسری جماعتوں نے بائیکاٹ کا دعویٰ کیا مگر ان کے امیدوار بھی کھڑے تھے، کیمپ بھی لگے تھے، تصاویر بھی آویزاں تھیں اور مہم بھی چل رہی تھی، لیکن عوام نے انہیں ووٹ دینے سے انکار کر دیا جس سے ان کے بائیکاٹ کے دعوے کی حقیقت کھل کر سامنے آگئی۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ مورثی سیاست کا طعنہ دیتے ہیں، وہ خود بیویوں، بھائیوں، کزنوں اور رشتہ داروں کو امیدوار بناتے رہے اور انتخابات جیت کر بھی اسے بائیکاٹ کا نتیجہ قرار دینے کی کوشش کی۔ مریم نواز کے مطابق عوام اب اصل اور نقل میں فرق سمجھ چکے ہیں اور عوامی شرکت نے واضح کر دیا ہے کہ انہیں انتشار، فتنہ، گالم گلوچ اور تصادم کی سیاست سے بیزاری ہے۔

’خواتین کی بے توقیری اور ذاتی دشمنی میں بدلا گیا‘

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ گزشتہ 4 سالوں میں جس طرح سیاست کو گالی، بدتہذیبی، مخالفین کی تذلیل، گھروں کو سیاست میں گھسیٹنے، خواتین کی بے توقیری اور ذاتی دشمنی میں بدلا گیا، اس نے معاشرے پر گہرا منفی اثر چھوڑا۔

 ان کا کہنا تھا کہ جو سیاست دان آج شکایتیں کر رہے ہیں، وہی اس خراب روایت کے بانی تھے، اور اب وہی روش انہیں اپنے نتائج دکھا رہی ہے۔ قیادت کو اندازہ ہونا چاہیے کہ سیاست تقریروں سے نہیں بلکہ کارکردگی سے آگے بڑھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں گورننس اور صفائی انتظامات کی نگرانی مزید سخت کردی

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اس وقت فلاحی منصوبوں پر بڑی رفتار سے کام جاری ہے۔ صوبے میں 1 لاکھ 20 ہزار نئے گھر غریبوں کے لیے تعمیر ہو رہے ہیں، لوگ مفت علاج سے استفادہ کر رہے ہیں، اسپتالوں کی تعمیر اور توسیع جاری ہے، طلبہ کو لیپ ٹاپ اور اسکالرشپس دی جارہی ہیں، ستھرا پنجاب پروگرام موثر انداز میں کام کر رہا ہے اور گرین بسیں ہر ضلع اور شہر تک پہنچ رہی ہیں۔ ان کے مطابق آئندہ تین برسوں میں یہ ترقیاتی سفر مزید تیز رفتار ہو جائے گا۔

’امن و امان کی صورتحال نمایاں طور پر بہتر ہوئی ہے‘

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال نمایاں طور پر بہتر ہوئی ہے اور عوام پہلے سے زیادہ محفوظ محسوس کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں مذہبی ہم آہنگی برقرار ہے اور دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے پاکستانی بھی بھائی چارے کے ساتھ اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ انتخابات میں عوام نے ثابت کیا ہے کہ ملک کی ترقی اس بات میں ہے کہ حکمران عوامی خدمت کے ایجنڈے پر کام کریں، نہ کہ نفرت، الزام اور جھوٹ کو سیاست کا محور بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو جماعتیں چار سال تک ہر ادارے کو دبا کر، مخالفین کو گالیاں دے کر اور عوام کو گمراہ کر کے سیاست چلاتی رہیں، آج وہی آوازیں اپنے خلاف سن کر پریشان ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ تاریخ نے دکھا دیا ہے کہ سیاست میں نفرت کی بنیاد رکھنے والوں کو خود ہی اس کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بچے میری ریڈلائن، جنسی استحصال اور تشدد قبول نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن نے ہر دور میں ترقیاتی کام کیے اور ملک کے استحکام میں کردار ادا کیا، اور آج بھی عوام کی ترقی اور خوشحالی اسی راستے سے وابستہ ہے کہ قیادت خدمت کو ترجیح دے اور ملک کو آگے لے جانے کے لیے عملی اقدامات کرے۔

مریم نواز نے کہا کہ خدمت کو آسانی سے مٹایا اور بھلایا نہیں جا سکتا۔ پچھلے 40 سال میں نواز شریف کے خلاف بدترین سازشیں ہوئیں، مشرف سے لے کر فیض حمید تک سب نے یہی کہا کہ نواز شریف کی سیاست ختم ہوچکی ہے، وہ تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں۔ عمران خان نے بھی یہی دعویٰ کیا۔ لیکن نواز شریف آج بھی تاریخ رقم کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جنوبی کوریا کے نیشنل میوزیم میں پہلی مستقل اسلامی آرٹ گیلری کا افتتاح

نائجیریا: اغوا کی گئی 24 اسکول طالبات ایک ہفتے بعد بازیاب

مرحوم ماں کا روپ دھار کر اسی کی پنشن وصول کرنے والا بہروپیا پکڑا گیا

2040 تک شمالی کوریا کے جوہری ہتھیار 400 سے تجاوز کر سکتے ہیں، ماہر کی پیشگوئی

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الوداعی تقریب، 40 سالہ عسکری خدمات پر خراجِ تحسین

ویڈیو

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا