گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صوبے کےنئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اچھے کام کریں گے تو ان کی حمایت کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: چشمہ رائٹ بینک کینال کو پی ایس ڈی پی فنڈنگ کے ذریعے جلد شروع کرایا جائے، سہیل آفریدی کا وزیراعظم کو خط
نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب سہیل آفریدی نے صوبے کا شیئر مانگنے کے لیے وفاق کو خط لکھا تو انہوں نے بھی اس عمل کی حمایت کی۔
مزید پڑھیے: خیبر پختونخوا کابینہ کی حلف برداری، گورنر فیصل کریم کنڈی نے اراکین سے حلف لیا
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ لیکن وفاق سے دلیل کے ساتھ بات کی جاسکتی ہے نہ کہ گالم گلوچ کے ذریعے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبے میں امن و امان اور ترقی کے لیے ہمیں وفاق کی اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئے وزیراعلیٰ نے امن جرگے کے موقعے پر مجھ سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو دعوت دی جو کہ ایک اچھی بات ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے رویے کا وقت کے ساتھ پتا چلے گا۔
مزید پڑھیںں: کیا گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو عہدے سے ہٹایا جارہا ہے؟
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے دور میں کرپشن کے الزامات لگے تھے۔














