جمعرات کے روز انڈونیشیا کے مغربی حصے میں واقع سماٹرا کے ساحل کے قریب ایک جزیرے پر 6.6 شدت کا زلزلہ آیا، جس کی اطلاع امریکی جیولوجیکل سروے نے دی ہے۔
ابتدائی طور پر نقصان یا سونامی وارننگ کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹ پڑا، راکھ کے بادل فضا میں 13 کلومیٹر تک بلند
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق یہ طاقتور جھٹکا مقامی وقت کے مطابق صبح 11:56 بجے سیمیولوے جزیرے میں محسوس کیا گیا۔
A strong 6.5-magnitude earthquake struck off the west coast of Northern Sumatra, Indonesia, at 12.56pm yesterday, according to the Malaysian Meteorological Department (MetMalaysia).
It said the quake’s epicentre was located at 2.7° north and 95.9° east, at a depth of 57… pic.twitter.com/Mv0UrKy0FY
— Malay Mail (@malaymail) November 27, 2025
زلزلے کی اس کی گہرائی 25 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
بحرِ ہند سونامی وارننگ سینٹر نے زلزلے کے بعد کہا کہ اس زلزلے سے سونامی کے کسی ممکنہ خطرے کا اندیشہ نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: انڈونیشیا: خواتین کا جھاڑو اٹھا کر حکومت کے خلاف انوکھا احتجاج
انڈونیشیا کی موسمیات، آب و ہوا اور ارضیاتی ایجنسی نے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.3 اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی۔
ایجنسی کے مطابق زلزلے کا یہ جھٹکا سونامی پیدا کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔
مزید پڑھیں: 8 اکتوبر 2005 کا ہولناک زلزلہ: 20 سالوں میں بھی نقصان کا ازالہ نہ ہوسکا
جنوب مشرقی ایشیا میں واقع وسیع جزائر پر مشتمل ملک انڈونیشیا میں بار بار زلزلے آتے رہتے ہیں کیونکہ یہ بحرالکاہل کے ’رِنگ آف فائر‘ نامی خطے پر واقع ہے۔
ماہرین ارضیات کے مطابق یہ خطہ شدید زلزلہ خیزی کا حامل ہے، جہاں ٹیکٹونک پلیٹیں آپس میں ٹکراتی ہیں۔
ان ارضیاتی عوامل کی وسعت جاپان سے شروع ہو کر جنوب مشرقی ایشیا سے ہوتی ہوئی بحرالکاہل کے بڑے حصے تک پھیلی ہوئی ہے۔














