دنیا تیزی سے بدل رہی ہے، مستقبل کی جنگیں مشترکہ حکمتِ عملی سے ہی جیتی جائیں گی: جنرل ساحر شمشاد مرزا کا الوداعی خطاب

جمعرات 27 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ دنیا کی موجودہ صورتِحال نہایت تیزی سے بدل رہی ہے، اور یہ تبدیلیاں پاکستان کے اندرونی و بیرونی ماحول پر گہرے اثرات مرتب کر رہی ہیں۔ مستقبل کی جنگیں مشترکہ حکمتِ عملی سے ہی جیتی جائیں گی۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں اپنے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کیا۔ تقریب میں اعلیٰ عسکری شخصیات، سینئر افسران اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الوداعی تقریب، 40 سالہ عسکری خدمات پر خراجِ تحسین

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور کے چیلنجز ہائبرڈ محاذ آرائی سے لے کر روایتی جنگ تک پھیلے ہوئے ہیں، اس لیے مسلح افواج کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہے کہ وہ آپس میں ہم آہنگی، مشترکہ تعاون اور یکسو مقصد کے تحت تیاری برقرار رکھیں۔

ان کے مطابق تینوں افواج کے درمیان جوائنٹ نیس (Jointness) اب محض ایک خواہش نہیں بلکہ مستقبل کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک مرکزی اور ناگزیر ضرورت بن چکی ہے۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے مزید کہا کہ ایک مکمل بااختیار، جدید صلاحیتوں سے لیس اور مشترکہ حکمتِ عملی پر کاربند مسلح افواج ریاست کے دفاع کے لیے بنیادی حیثیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ مستقبل کی جنگیں مربوط سوچ، ٹیکنالوجیکل تیاری اور بین الافواج تعاون سے ہی جیتی جا سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں: جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا نیول ہیڈکوارٹرز کا الوداعی دورہ

خطاب کے اختتام پر انہوں نے تینوں مسلح افواج، بالخصوص جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ آنے والا ڈھانچہ جس شکل میں بھی تشکیل پائے، اسے نئی ذمہ داریاں ایمانداری، دیانت اور عزم کے ساتھ نبھانی چاہییں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بابر اعظم نے ٹی 20 کا ایک ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کردیا

ایکس کے نئے ٹرانسپیرنسی فیچر نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا نیٹ ورک بے نقاب کر دیا

 پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کو سیاسی چال کے طور پر استعمال کررہی ہے، طلال چوہدری

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی آلہ کار 22 دہشتگرد ہلاک

بھارت میں ’گوبر دودھ‘ کی فروخت پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا

ویڈیو

نواز شریف کی بھرپور واپسی، پی ٹی آئی میں سہیل آفریدی کے خلاف بڑھتی ناراضی بے نقاب

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاک فوج اور فیلڈ مارشل کو ٹارگٹ کرتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ

شاہزیب خانزادہ کے ساتھ کیمرا مین شاہد بھٹی | خصوصی گفتگو میں خالد بٹ اور مصطفیٰ چوہدری

کالم / تجزیہ

ہر دلعزیز محمد عزیز

دہشت گردی: اسباب اور سہ رخی حل

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے