سیاسی تناؤ میں شدت، عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا دھرنا جاری

جمعرات 27 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے قریب سیاسی صورتِ حال مزید سنگین ہو گئی ہے، جہاں عدالتی احکامات کے باوجود عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل خان آفریدی کا دھرنا دوسرے روز بھی جاری ہے۔ ناکے پر محدود سکیورٹی پوائنٹ کے سامنے وزیر اعلیٰ کا احتجاجی بیٹھنا ملک بھر میں سیاسی ہلچل پیدا کر رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل خان آفریدی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ نارمل یا معمولی معاملات نہیں، آج ہمارا کوئی پلان نہیں تھا، میں پوری دنیا کو بتانا چاہ رہا ہوں کہ صوبے کے وزیر اعلیٰ کے ساتھ کیا سلوک کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی نے اچھے کام کیے تو ہم حمایت کریں گے، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی

انہوں نے کہا کہ وہ آئینی و قانونی راستے اس لیے اپناتے رہے تاکہ دنیا دیکھے کہ پی ٹی آئی ہمیشہ پرامن اور قانونی آپشنز کا استعمال کرتی آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کو نارمل نہ سمجھیں، اس کا پریشر ان پر ہے اور ہمیں اس کا بخوبی اندازہ ہے۔ جب ہم تیاری اور ارادے کے ساتھ آئیں گے تو بہت سے لوگوں کی نیندیں اڑ جائیں گی۔ فی الحال یہ دھرنا ہی انہیں کافی تکلیف دے رہا ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما مینا خان آفریدی نے بھی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی عام بات نہیں، یہ بانی کی صحت کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بار بار درخواست کے باوجود ملاقات کی اجازت نہ دینا سنگین سوالات کو جنم دیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دھرنا بھی انہی آئینی آپشنز میں سے ایک ہے جن کا استعمال وزیر اعلیٰ پہلے ہی واضح کر چکے ہیں۔ہم یہاں بیٹھے ہیں تاکہ عوام کے سامنے ان کا اصل چہرہ لاسکیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما شاہد خٹک نے میڈیا کو بتایا کہ آج دھرنے کا کوئی منصوبہ نہیں تھا اور وہ صرف سات افراد کے ہمراہ جیل پہنچے تھے۔ ان کے مطابق وہ خود اندر گئے اور تمام متعلقہ نام انتظامیہ کو دیے۔

شاہد خٹک کا کہنا تھا کہ یہ کون سی عقل ہے کہ آپ ہمارے پانچ کروڑ عوام کے وزیر اعلیٰ کو سڑک پر بٹھا دیں؟ یہ ایکشن کر رہے ہیں، ہم ری ایکشن دیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملے پر پارٹی قیادت خیبرپختونخوا ہاؤس میں اجلاس طلب کر رہی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ بانی کی صحت، قیدِ تنہائی اور وزیر اعلیٰ کو سڑک پر بٹھانے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ یہ ان کے باپ کا ملک نہیں ہے۔ نہ یہ آئین مانتے ہیں نہ قانون۔ پھر چڑھائی کر دیں، اور جب ہم کریں تو کہتے ہیں بدمعاشی کرتے ہیں۔ ہم اس معاملے پر ضرور ری ایکٹ کریں گے، اتنا آسان نہیں چھوڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مزید 4 ججوں کے استعفے تیار، سہیل آفریدی پارٹی کے لیے بہتر کیسے؟

اڈیالہ جیل کے باہر جاری یہ دھرنا ملکی سیاست، آئینی حقوق اور سکیورٹی معاملات سے جڑے کئی نئے سوالات کھڑے کر رہا ہے، جبکہ صورتحال مسلسل کشیدہ ہوتی جا رہی ہے۔

سہیل آفریدی کے دھرنے کے قریب گیس کی پائپ لائن پھٹ گئی

سہیل آفریدی کے دھرنے کے مقام کے قریب گیس کی مین پائپ لائن پائپ لائن پھٹ گئی، پائپ لائن سے بڑے پیمانے پر گیس کا اخراج جاری ہے۔

پولیس نے گیس لیکج کے بارے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے سکواڈ کو آگاہ کردیا، ایس این جی پی ایل کو بھی پولیس نے اطلاع دے دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ICE کے خلاف احتجاج شدت اختیار کر گیا، ٹرمپ نے فوج تعینات کرنے کی دھمکی دیدی

انقلاب منچہ کا آج بنگلہ دیش بھر احتجاج کا اعلان

وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا ماچادو نے اپنا نوبیل انعام صدر ٹرمپ کو پیش کردیا

پاکستانی ٹینس کھلاڑی طلحہ وحید نے گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا

امیگرنٹ ویزوں کی معطلی ایک متنازع چارٹ پر مبنی، امریکی ماہر خارجہ امور کا انکشاف

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘