چیئرمین  پی ٹی آئی کا مذاکرات میں ناکامی کا اعتراف، گیم اوور تو نہیں ہو گیا؟

جمعہ 28 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیکر قومی اسمبلی نے متعدد بار اپوزیشن اور پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دی ہے، اس کے علاؤہ سینیئر وفاقی وزرا بھی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دے چکے ہیں، البتہ مذاکرات 2-3 نشستوں سے آگے نہ بڑھ سکے، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرعلی خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ان کی پارٹی نے حکومت سے مذاکرات کے لیے بھرپور کوششیں کیں، مگر کوئی پیشرفت نہ ہوسکی، اب عمران خان نے مذاکرات کا اختیار نامزد اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس کو سونپ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان اڈیالہ جیل سے منتقل نہیں ہوئے نہ ہی ان کی صحت خراب ہے، رانا ثنااللہ

وی نیوز نے تجزیہ کاروں سے گفتگو کی اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا اب پی ٹی آئی مذاکرات سے مایوس ہو چکی ہے؟

سیاسی تجزیہ کاروں نے ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال میں حکومت اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات کے کسی بھی فوری امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات ایسے نہیں ہیں کہ فریقین کسی مکالمے کی جانب بڑھیں۔

سینیئر تجزیہ کار انصار عباسی نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی مذاکرات سے اس لیے مایوس ہے کیونکہ وہ اپنی مرضی کے مذاکرات کرنا چاہتی ہے، عمران خان صرف اسٹبلشمنٹ سے بات کرنا چاہتے ہیں اور ساتھ میں اُس پر حملے بھی کرتے ہیں لیکن حکومت اور حکومتی جماعتوں سے بات کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں، ایسے میں مذاکرات کیسے بڑھ سکتے ہیں، اسٹیبلشمنٹ واضح کر چکی ہے کہ ان کے سیاسی حکومت کی موجودگی میں کسی سیاسی جماعت کے ساتھ مذاکرات کی اس لیے ضرورت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کیا سہیل آفریدی مفاہمت کے رستے پر چل پڑے، کتنا آگے جا سکیں گے؟

 انصار عباسی نے کہا کہ  مذاکرات سے انکاری عمران خان ہیں، وہ پارٹی رہنماؤں کو حکومت سے ملاقات کی اجازت نہیں دیتے، ایسے حالات میں پی ٹی آئی کی لیڈرشب کے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے، اگر پی ٹی آئی مذاکرات کرنا چاہتی ہے تو عمران خان کو اسٹبلشمنٹ پر حملے بند کرنے ہوں گے اور دوسرا مذاکرات صرف موجودہ حکومت سے ہوں گی۔ لیکن یہ سب فی الحال عمران خان کو قبول نہیں اس لیے ان حالات میں بات چیت کی سب سے بڑی رکاوٹ عمران خان ہیں۔

سینیئر تجزیہ کار ضیغم خان نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آئی کھل کر کہہ چکی ہے کہ وہ حکومت کے ساتھ نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات چاہتی ہے،  اسٹیبلشمنٹ کی اپنی شرائط ہیں کہ پہلے پی ٹی آئی 9 مئی پر معافی مانگے اور پھر سیاسی جماعتوں سے دوبارہ مذاکرات کرے، اسٹیبلشمنٹ براہِ راست سیاسی مذاکرات نہیں کرتی، اس لیے پی ٹی آئی کو حکومت کے ذریعے ہی بات کرنی ہوگی لیکن یہ دروازہ تبھی کھلے گا جب پی ٹی آئی خود بھی اپنے بیانیے سے ایک قدم پیچھے ہٹے گی، لیکن فی الوقت پی ٹی آئی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں، اور اسٹیبلشمنٹ بھی اپنی پوزیشن پر قائم ہے، جس کے باعث یہ ڈیڈلاک برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی مذاکرات نہیں کرے گی، یہ بات طے ہوچکی، سلمان اکرم راجہ

ضیغم خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر بھی کچھ لوگ اور ان کے نئے اتحادی (جیسے تحریکِ تحفظِ آئین) سیاسی جماعتوں سے بات چیت کے حامی ہیں، مگر جب وہ کوئی اقدام کرتے ہیں تو پی ٹی آئی اُن پر ناراضی کا اظہار کرتی ہے کیونکہ وہ سمجھتی ہے کہ اس سے حکومت اور دیگر جماعتوں کو سیاسی قوت ملے گی، موجودہ صورتِ حال میں دونوں طرف سے لچک نہ ہونے کے باعث ڈیڈلاک ٹوٹتا نظر نہیں آ رہا۔

سینیئر تجزیہ کار ماجد نظامی نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے نہ ہونے کی دو بڑی وجوہات سامنے آئی ہیں، پہلی وجہ یہ ہے کہ تحریک انصاف موجودہ ماحول میں حکومت پر کوئی مؤثر سیاسی دباؤ ڈالنے میں ناکام رہی ہے، جس کے باعث حکومت کو مذاکرات کی میز پر آنے کی کوئی مجبوری محسوس نہیں ہوتی۔

دوسری جانب آئینی ترمیم، قانون سازی، مخصوص نشستوں کے فیصلوں اور حالیہ سیاسی پیشرفت کے بعد حکومت کی اقتدار پر گرفت پہلے سے زیادہ مضبوط ہو چکی ہے اور اس وقت طاقت کے اس ماحول میں حکومت کو تمام جماعتوں کو ساتھ بٹھانے یا انہیں اعتماد میں لینے کی ضرورت محسوس نہیں ہو رہی۔

ماجد نظامی کے مطابق حکومت کو اس وقت نہ داخلی سطح پر کوئی بحران درپیش ہے اور نہ ہی تحریک انصاف کی جانب سے ایسا دباؤ موجود ہے جو مذاکرات کے آغاز پر مجبور کرے۔ اس صورتحال کے پیش نظر ماہرین کا کہنا ہے کہ قریب مستقبل میں حکومتی اور اپوزیشن جماعت کے درمیان مذاکرات کی کوئی امید نظر نہیں آتی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

راولپنڈی میں دھرنا ختم، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی آج پھر ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے

افغان سرزمین سے تاجکستان میں چینی شہریوں پر حملہ، پاکستان کی طرف سے سخت تشویش کا اظہار

افغان شہری کی فائرنگ سے زخمی خاتون نیشنل گارڈ ہلاک، غیرقانونی تارکین وطن امریکا کیلیے خطرہ بنتے جارہے ہیں، ٹرمپ

مریم نواز کی گندم کی فصل پر مقابلہ جاتی مہم کامیاب ہوگی؟

مسلم لیگ ن کا وزیر اعلیٰ بلوچستان سر فراز بگٹی کی سیاسی مشکلات میں ساتھ دینے کا اعلان

ویڈیو

معذوری کمزوری نہیں، فوڈ پانڈا رائیڈر کی حوصلہ افزا داستان

نواز شریف کی بھرپور واپسی، پی ٹی آئی میں سہیل آفریدی کے خلاف بڑھتی ناراضی بے نقاب

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاک فوج اور فیلڈ مارشل کو ٹارگٹ کرتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ

کالم / تجزیہ

ہر دلعزیز محمد عزیز

دہشت گردی: اسباب اور سہ رخی حل

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے