سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 22 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا، سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں رواں سال 955 دہشتگرد ہلاک
آپریشن بھارت کی سرپرستی میں سرگرم گروپ فتنہ الخوارج کے عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔
خفیہ اطلاعات پر کارروائی
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر علاقے میں آپریشن شروع کیا۔
کارروائی کے دوران فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے پر مؤثر فائرنگ کی جس کے جواب میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
مزید پڑھیے: سیکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخوا میں 2 الگ الگ آپریشنز، سرغنہ سمیت 23 خارجی دہشتگرد ہلاک
ترجمان کے مطابق 22 دہشتگرد مارے گئے جبکہ علاقے میں مزید کسی مشتبہ عنصر کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
’عزم استحکام کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی‘
بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائی عزمِ استحکام کے ویژن کے تحت کی گئی جسے نیشنل ایکشن پلان کے سلسلے میں وفاقی ایپکس کمیٹی نے منظور کیا ہے۔
مزید پڑھیں: بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 22 خارجی دہشتگرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں دہشتگردی کے خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔
علاقے میں سینیٹائزیشن جاری
فورسز نے علاقے کا گھیراؤ کر کے سینیٹائزیشن شروع کر دی ہے تاکہ کسی بھی بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد کی موجودگی کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔














