پاکستان میں عالمی سب میرین کیبل، کیا اب انٹرنیٹ کی سست رفتار کا مسئلہ حل ہو جائے گا؟

جمعہ 28 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کنیکٹیویٹی کو مضبوط بنانے کے لیے ایک نئی سمندری فائبر آپٹک کیبل SEA-ME-WE 6 کو فعال کر دیا گیا ہے،یہ کیبل تقریباً 19 ہزار 200 کلومیٹر طویل ہے اور سنگاپور سے فرانس تک پھیلی ہوئی ہے، جو پاکستان کو جنوب مشرقی ایشیا، مشرق وسطیٰ اور مغربی یورپ کے ممالک سے براہِ راست جوڑتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیجیٹل اکانومی پاکستان کا معاشی سیاسی لینڈ اسکیپ بدل دے گی

یہ سسٹم  Tbps100 سے زیادہ کی کل صلاحیت رکھتا ہے اور پاکستان کو اس میں سے  Tbps13.2 الاٹ کیے گئے ہیں۔ ان میں سے فوری طور پر 4 Tbps کو ایکٹیویٹ کیا گیا ہے، جس سے ملک کی بین الاقوامی بینڈوڈتھ میں نمایاں اضافہ ہو گا۔

تکنیکی فوائد

نئی کیبل میں پچھلی SEA-ME-WE کیبلوں کے مقابلے میں زیادہ فائبر جوڑے ہیں اور اس کی صلاحیت دُگنی ہے، جس سے نیٹ ورک کی مزاحمت، اسکلیبلٹی اور ریڈنڈنسی بہتر ہو گی۔

اس سے انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی میں کتنے فیصد تک بہتری آئی گی؟

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے پاکستان ٹیلی کام کیبلز ایسوسی ایشن کے صدر شاہد اسماعیل کا کہنا تھا کہ SEA-ME-WE 6 سب میرین کیبل کا آغاز پاکستان کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے، جو ملک کی بین الاقوامی بینڈوڈتھ میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے ایشیا، مشرقِ وسطیٰ اور یورپ تک تیز رفتار اور کم تاخیر والے روابط فراہم کرے گی۔

ان کے مطابق اس نئی کیبل کے ذریعے فعال ہونے والی 4 ٹیرا بٹ فی سیکنڈ کی ابتدائی صلاحیت سے صارفین کو بہتر کنیکٹیویٹی، ہموار اسٹریمنگ، بہتر گیمنگ رسپانس اور مصروف اوقات میں کم انٹرنیٹ دباؤ کا فائدہ ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مائیکروسافٹ کا کلاؤڈ پلیٹ فارم متاثر، کیبل کٹنے کے واقعات ہفتے میں کتنی بار ہوتے ہیں؟

انہوں نے مزید بتایا کہ انٹرنیٹ کے معیار میں مکمل بہتری کا دارومدار اس امر پر بھی ہے کہ مقامی آئی ایس پیز جیسے پی ٹی سی ایل، نایا ٹیل، اسٹارم فائبر، ٹرانس ورلڈ وغیرہ اپنے نیٹ ورکس، فائبر لائنز اور بنیادی انفراسٹرکچر کو کس حد تک جدید بناتے ہیں۔ مجموعی طور پر، ان کے مطابق یہ کیبل پاکستان کی عالمی ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کو مضبوط کرتی ہے، لیکن مقامی انٹرنیٹ خدمات کا معیار اب بھی علاقے اور فراہم کنندہ کے مطابق مختلف رہ سکتا ہے۔

آئی ٹی ماہرین کی رائے

آئی ٹی امور کے تجزیہ کار اور پاکستان فری لانس ایسوسی ایشن کے صدر طفیل احمد خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جب انٹرنیٹ کی رفتار اور کنیکٹیویٹی میں شدید مسائل پیدا ہوئے تھے، اُس وقت نہ صرف عوام بلکہ میڈیا نے بھی بھرپور آواز اٹھائی تھی، جس کے بعد وفاقی وزیرِ آئی ٹی نے یقین دہانی کرائی تھی کہ ان مسائل کے حل کے لیے کام جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس دوران چینی کمپنیوں سمیت متعدد بین الاقوامی اداروں نے پی ٹی اے اور وزارتِ آئی ٹی کے ساتھ مشاورت بھی کی۔ طفیل احمد کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ چیلنجز کے باوجود پاکستان اس وقت فری لانسنگ کی عالمی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر ہے جبکہ آئی ٹی ایکسپورٹس بھی مسلسل بڑھ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان میں عالمی معیار کی انٹرنیٹ سروس فراہم کر دیا جائے تو نہ صرف آئی ٹی کمپنیوں بلکہ لاکھوں فری لانسرز کی پروڈکٹیویٹی میں واضح اضافہ ہوگا۔ بہتر انٹرنیٹ کی بدولت ڈیڈ لائنز، کلائنٹ کمیونیکیشن اور بروقت ڈیلیوری میں بہتری آئے گی جس سے بین الاقوامی کلائنٹس کا اعتماد بھی بڑھے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کے نئے دور کا آغاز، ٹیلی کام انفراسٹرکچر لگانے کی فیس کا بھی خاتمہ

طفیل احمد کے مطابق تیز رفتار انٹرنیٹ نہ صرف انفرادی سطح پر فائدہ دے گا بلکہ آئی ٹی سیکٹر، میڈیا اداروں، اور سرکاری محکموں کی آن لائن سرگرمیوں میں بھی نمایاں بہتری لائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ وہ واحد ذریعہ ہے جو پاکستان کے ٹیلنٹ کو عالمی سطح پر متعارف کراتا ہے، اس لیے بہترین کنیکٹیویٹی ملک کی ڈیجیٹل ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔

شراکت دار کون ہیں؟

پروجیکٹ میں شراکت دار کنسورشیم میں پاکستان کی کمپنی Transworld Associates کے علاوہ بنگلہ دیش، بھارت، سنگاپور، مصر، ملائیشیا اور دیگر بین الاقوامی کمپنیاں شامل ہیں۔

ممکنہ اقتصادی و ڈیجیٹل اثرات

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کے لیے بہت اہم ہے کیونکہ اس سے کلاؤڈ سروسز، ڈیٹا سینٹرز، فِن ٹیک، ای-کومرس، اسٹریمِنگ اور دیگر بینڈوڈتھ-ماتحت شعبے بہتر انداز میں کام کر سکیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

راولپنڈی میں دھرنا ختم، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی آج پھر ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے

افغان سرزمین سے تاجکستان میں چینی شہریوں پر حملہ، پاکستان کی طرف سے سخت تشویش کا اظہار

چیئرمین  پی ٹی آئی کا مذاکرات میں ناکامی کا اعتراف، گیم اوور تو نہیں ہو گیا؟

افغان شہری کی فائرنگ سے زخمی خاتون نیشنل گارڈ ہلاک، غیرقانونی تارکین وطن امریکا کیلیے خطرہ بنتے جارہے ہیں، ٹرمپ

مریم نواز کی گندم کی فصل پر مقابلہ جاتی مہم کامیاب ہوگی؟

ویڈیو

معذوری کمزوری نہیں، فوڈ پانڈا رائیڈر کی حوصلہ افزا داستان

نواز شریف کی بھرپور واپسی، پی ٹی آئی میں سہیل آفریدی کے خلاف بڑھتی ناراضی بے نقاب

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاک فوج اور فیلڈ مارشل کو ٹارگٹ کرتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ

کالم / تجزیہ

ہر دلعزیز محمد عزیز

دہشت گردی: اسباب اور سہ رخی حل

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے