بابر اعظم نے ٹی 20 کا ایک ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کردیا

جمعہ 28 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایک ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

سری لنکا کے خلاف راولپنڈی میں جمعرات کو کھیلے گئے سہ ملکی ٹی 20 سیریز کے میچ میں بابر اعظم دوسری گیند پر صفر پر آؤٹ ہوگئے۔

یہ 10 واں موقع تھا جب وہ ٹی 20 انٹرنیشنل میں صفر پر پویلین لوٹے اور اس طرح انہوں نے صائم ایوب اور عمر اکمل کے ساتھ مشترکہ طور پر سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے پاکستانی بیٹرز کا ریکارڈ برابر کر لیا۔

ٹی ٹوئنٹی میں صفر پر آؤٹ ہونے والے بیٹرز کی فہرست

ریکارڈ کے مطابق عمر اکمل نے 84 میچز میں 10 بار صفر پر آؤٹ ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔

مزید پڑھیے: سری لنکا پاکستان کو 6 رنز سے ہراکر سہ ملکی ٹی 20 کے فائنل میں، مقابلہ پھر شاہینوں سے

صائم ایوب نے 55 میچز میں یہ ’کارنامہ‘ دہرایا تھا جبکہ بابر اعظم نے 135 میچز میں 10 بار صفر پر پویلین لوٹ کر اپنی جگہ فہرست میں شامل کی۔

گو پاکستان کی کرکٹ ٹیم سری لنکا سے وہ میچ 6 رنز سے ہار گئی لیکن وہ فائنل کے لیے پہلے ہی کوالیفائی کر چکی تھی۔ فائنل میں اب پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہفتے کے روز ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایکس کے نئے ٹرانسپیرنسی فیچر نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا نیٹ ورک بے نقاب کر دیا

 پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کو سیاسی چال کے طور پر استعمال کررہی ہے، طلال چوہدری

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی آلہ کار 22 دہشتگرد ہلاک

بھارت میں ’گوبر دودھ‘ کی فروخت پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا

بی بی سی کے چیئرمین سمیر شاہ کے مبینہ بھارتی روابط پر سوالات، ایڈیٹوریل آزادگی پر خدشات

ویڈیو

نواز شریف کی بھرپور واپسی، پی ٹی آئی میں سہیل آفریدی کے خلاف بڑھتی ناراضی بے نقاب

پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پاک فوج اور فیلڈ مارشل کو ٹارگٹ کرتے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ

شاہزیب خانزادہ کے ساتھ کیمرا مین شاہد بھٹی | خصوصی گفتگو میں خالد بٹ اور مصطفیٰ چوہدری

کالم / تجزیہ

ہر دلعزیز محمد عزیز

دہشت گردی: اسباب اور سہ رخی حل

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے