امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کے روز ایک خاتون صحافی کو ’بیوقوف‘ قرار دے دیا، جو میڈیا میں خواتین کے بارے میں اُن کی توہین آمیز گفتگو کی ایک اور مثال بن گئی ہے، جس کا وہ اکثر ناگوار سوالات پر استعمال کرتے ہیں۔
فلوریڈا میں اپنے رہائشی کمپاؤنڈ میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران، جب اُن سے امریکا میں افغان شہریوں کی اسکریننگ کے حوالے سے سوال کیا گیا، تو ٹرمپ نے خاتون رپورٹر کی بات کاٹتے ہوئے انہیں بیوقوف کہہ ڈالا۔
یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ کی خاتون صحافیوں سے بدتمیزی، ایئر فورس ون کی ویڈیو وائرل
یہ سوال اس واقعے کے تناظر میں پوچھا گیا تھا جس میں بدھ کے روز وائٹ ہاؤس کے قریب نیشنل گارڈ کے 2 اہلکاروں کو گولی مار کر زخمی کیا گیا، حملہ آور مبینہ طور پر وہ افغان شہری تھا جسے 2021 میں امریکی افواج کے اچانک انخلا کے بعد امریکا میں آباد کیا گیا تھا۔
Another Word Added To Trump's Insult Of Women Journalists: "Stupid"https://t.co/hECuiSq8nj pic.twitter.com/7hVvy6bzny
— NDTV WORLD (@NDTVWORLD) November 28, 2025
رپورٹر نے پوچھا کہ جب ٹرمپ کی اپنی ہی انتظامیہ کے کچھ اہلکاروں نے کہا ہے کہ آباد کیے گئے افغانوں کی مکمل جانچ پڑتال کی گئی تھی، تو وہ اس کا الزام اپنے پیشرو صدر جو بائیڈن پر کیوں عائد کررہے ہیں؟
مزید پڑھیں:ٹرمپ کی قریبی ساتھی امریکی صدر کا ساتھ چھوڑ گئیں، سبب کیا بنا؟
ٹرمپ نے برہمی سے جواب دیتے ہوئے کہا کیونکہ انہوں نے انہیں ملک میں داخل ہونے دیا گیا۔ اس موقع پر ٹرمپ نے وہ مشہور تصویر بھی اٹھا رکھی تھی جس میں امریکی فوجی طیارہ طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد فرار ہونے والے افراد سے بھرا ہوا دکھائی دیتا ہے۔
خاتون رپورٹر کو مخاطب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ وہ لوگ ہزاروں ان افراد کے ساتھ آئے جنہیں یہاں نہیں ہونا چاہیے تھا۔ ’تم صرف اس لیے سوال کر رہی ہو کیونکہ تم ایک بیوقوف انسان ہو۔‘
مزید پڑھیں: امریکی صدر ٹرمپ کا بی بی سی کے خلاف 5 ارب ڈالر تک ہرجانے کا مقدمہ دائر کرنے کا اعلان
صدر ٹرمپ کے دور میں تند و تیز گفتگو اور طعن و تشنیع عام رہی ہے، لیکن خواتین صحافیوں کے لیے اُن کا رویّہ اکثر خاص طور پر تلخ ہوتا ہے۔
بدھ کے روز بھی ٹرمپ نے نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ پر شدید غصے کا اظہار کیا، جس میں اُن کی عمر اور بڑھتی تھکن کا ذکر کیا گیا تھا، اور مضمون تحریر کرنے والی خاتون صحافی کو ’بدصورت‘ کہہ کر پکارا۔
اس سے قبل رواں ماہ میں وہ ایک خاتون صحافی کو ’سور جیسی‘ اور دوسری کو ’ایک خوفناک انسان‘ بھی کہہ چکے ہیں۔












