بھارتی اداکار کی اپنے گھر میں پراسرار ہلاکت

پیر 22 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی فلم اور ٹی وی کے مشہور اداکار آدتیہ سنگھ راجپوت ممبئی میں واقع اپنے گھر کے باتھ روم میں مردہ پائے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 32 سالہ آدتیہ ممبئی کے علاقے اندھیری میں ایک عمارت کی 11 ویں منزل پر واقع اپنے اپارٹمینٹ کے باتھ روم میں پراسرار حالت میں ملے جنہیں ان کے دوستوں اور چوکیدار نے دیکھا اور انہیں فوراً اسپتال لے گئے۔

اسپتال لے جانے پر ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا۔ آدتیہ نے ‘کرانتی ویر’ اور ‘میں نے گاندھی کو نہیں مارا’ جیسی فلموں میں کام کیا۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 17 سال کی عمر سے بطور ماڈل کیا تھا۔ وہ ٹی وی شو ’اسپلٹس ولا‘ سے بھی مقبول ہوئے تھے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا جا رہا ہے کہ منشیات کا اوور ڈوز بھی ان کی موت کی ایک وجہ ہو سکتی ہے۔

اداکار کی انسٹاگرام اسٹوری سے پتا چلتا ہے کہ وہ گزشتہ شب اپنے دوستوں کے ساتھ گھر میں ہی موجود تھے۔

آدتیہ کے دوست سبیاساچی کا کہنا ہے کہ کہ وہ اچھا کام کر رہے تھے اور ان کے برانڈز اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے تھے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آدتیہ ٹی وی پر زیادہ کام نہیں کر رہے تھے لیکن ان کا برانڈ چل گیا تھا۔

آدتیہ سنگھ راجپوت نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور ماڈل کرنے کے بعد انہوں نے فلموں اور ٹی وی شوز میں کام کیا۔ بعد ازاں انہوں نے بطور کاسٹنگ ڈائریکٹر بھی کام کرنا شروع کیا۔ انہوں نے بطور ماڈل سینکڑوں اشتہارات میں کام کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں، میچ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کی ملاقات

ایبٹ آباد میں مسافر وین کو حادثہ، باپ بیٹے اور 2 بہنوں سمیت 6 افراد جاں بحق

ٹرمپ نے صحافی کے سخت سوال پر ممدانی کو کیسے مشکل سے نکالا؟

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت