آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات کے تحت منشیات کے خلاف جاری تحریک ’نشہ اب نہیں‘ کے تحت رواں ماہ پھر سے بھرپور کارروائیاں کی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی ‘اسلحہ سے پاک اسلام آباد’ مہم جاری، 138 ملزمان گرفتاری
پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف 71 مقدمات درج کیے اور 72 ملزمان کو گرفتار کیا۔ کارروائی کے دوران منشیات فروشوں کے قبضے سے 42 کلوگرام سے زائد ہیروئن، 16 کلوگرام سے زائد چرس اور 6 کلوگرام سے زائد آئس برآمد کی گئی۔ علاوہ ازیں، 255 بوتلیں شراب بھی برآمد کی گئیں۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کا گولڑہ میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن، 47 مشکوک افراد تھانے منتقل
ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کے مطابق خصوصی پولیس ٹیمیں منشیات سمگلنگ کے نیٹ ورک میں ملوث ڈیلرز کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز کر رہی ہیں اور نوجوانوں میں منشیات کے اثرات کم کرنے کے لیے کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔














