ویرانے کو خوبصورت آشیانے میں کیسے بدلا جاتا ہے، آسٹریلین باشندے نے کر دکھایا

اتوار 30 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اینمور (آسٹریلیا) کی جولئیٹ اسٹریٹ پر موجود ایک ٹوٹا پھوٹا گھر، جسے لوگ مذاق میں ’جراسک پارک‘ کہتے تھے، آج ایک خوبصورت اور جدید ٹیرس میں بدل چکا ہے۔

اینٹونی کیولویچ نے جب یہ کھنڈر خریدا تو ہر طرف گندگی، جھاڑیاں، ٹوٹی دیواریں، گرافٹی، بس کا پرانا بینچ، سرنجیں اور چھت میں بسیرا کی ہوئی گلہریاں تک موجود تھیں۔

لوگ سمجھتے تھے کہ یہ گھر کبھی ٹھیک نہیں ہو سکتا۔ ایک آرکیٹیکٹ نے بھی مشورہ دیا کہ پورا گھر گرا کر دوبارہ بنایا جائے، مگر کیولویچ نے فیصلہ کیا کہ وہ اسے بچائیں گے۔

انہوں نے اکیلے ہی جھاڑیوں اور ٹوٹ پھوٹ سے نمٹنا شروع کیا۔ دیواریں ٹیڑھی تھیں، فرش خراب ہو چکا تھا، لیکن گھر کے پرانے ریتلے پتھر انہیں بہت پسند تھے۔ اسی لیے انہوں نے نچلا ڈھانچہ برقرار رکھا اور اوپر نیا فلور تعمیر کیا۔ ساتھ ہی گھر کو اس کی پرانی وکٹورین خوبصورتی بھی واپس دے دی۔

اب وہی گھر جسے لوگ چھونا بھی نہیں چاہتے تھے، ایک شاندار 2 منزلہ ٹیرس بن چکا ہے۔ اس میں 4 بیڈ روم، ڈیک، سن لاؤنج، خوبصورت فائر پلیس، ماربل کچن، بٹلر پینٹری اور سوئمنگ پول بھی موجود ہے۔

پرانے مالک کے مطابق وہ نہیں سمجھتے تھے کہ اتنی برباد حالت والا گھر دوبارہ بن سکتا ہے، لیکن کیولویچ نے یہ ممکن کر دکھایا۔ آج اسی گھر کی قیمت کروڑوں میں جا پہنچی ہے، اور کیولویچ خوش ہیں کہ یہ گھر اب کسی خوش قسمت خاندان کا نیا آشیانہ بننے والا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp