پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے اپنے فضائی نیٹ ورک میں توسیع کرتے ہوئے کراچی اور ریاض کے درمیان نئی ہفتہ وار پرواز شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق مذکورہ روٹ پر قومی ایئرلائن 2 جنوری 2026 سے پرواز کا آغاز کرے گی۔
From January 2, 2026, PIA starting once-a-week flight between Karachi and Riyadh with Airbus A320. pic.twitter.com/dMAEvgqqGo
— Pakistan Aviation News 🇵🇰 (@avpak3) November 28, 2025
قومی ایئرلائن اس وقت اسلام آباد اور لاہور سے ریاض کے لیے پروازیں چلا رہی ہے۔
کراچی سے ریاض سروس کا مقصد کاروباری افراد، تارکینِ وطن ملازمین اور ان خاندانوں کے لیے سہولت پیدا کرنا ہے جو دونوں شہروں کے درمیان باقاعدگی سے سفر کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی برطانیہ کی فضاؤں میں واپسی، برطانوی ہائی کمشنر کا خیر مقدم
پی آئی اے کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ یہ نیا اضافہ ایئرلائن کے اس وسیع منصوبے کا حصہ ہے جس کے تحت بین الاقوامی رابطوں کو مضبوط بنایا جارہا ہے۔
مسافروں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے روٹ نیٹ ورک میں مسلسل بہتری لائی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی پی آئی اے نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت
کراچی سے ریاض جانے والی پرواز PK729 ایئر بس A320 طیارے سے ہوگی اور اس میں تقریباً 4 گھنٹے کا وقت لگے گا۔
واپسی کی پرواز PK730 ہر ہفتے ہفتہ کی صبح 12:05 بجے ریاض سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی، اور یہ بھی ایئر بس A320 طیارے سے تقریباً 4 گھنٹے میں مکمل ہوگی۔













