سہیل آفریدی نے وفاق کی رٹ کو چیلنج کیا تو گورنر راج کا آپشن آئین کا حصہ ہے، رانا ثنااللہ نے خبردار کردیا

پیر 1 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اگر وفاق کی رٹ کو چیلنج کریں گے تو گورنر راج کا آپشن آئین کا حصہ ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں ابھی تک گورنر راج لگانے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، اگر کل لا اینڈ آرڈر کی صورت حال پیدا نہ کی گئی اور پرامن احتجاج کیا گیا تو کچھ نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں: گورنر راج حقیقت بن سکتا ہے، فیصل واوڈا نے سہیل آفریدی کو خبردار کردیا

انہوں نے کہاکہ اگر پی ٹی آئی رہنما رولز کے مطابق عمران خان سے ملاقاتیں کرتے تو کچھ نہیں ہونا تھا، حکومت کے پاس اطلاعات تھیں کہ سہیل آفریدی 26 نومبر کو کیا کرنا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہاکہ جو بھی واقعہ ہوتا ہے وہ از خود نہیں ہو جاتا اس کا پس منظر ہوتا ہے، 26 نومبر 2025 کو دوبارہ گزشتہ برس جیسے حالات کی تیاری ہورہی تھی۔ اس لیے حکومت کے پاس اختیار ہے کہ وہ ایسے رابطوں کو منقطع کردے۔ کل اگر لا اینڈ آرڈر کی صورت حال پیدا کی گئی تو ایکشن ہوگا۔

رانا ثنااللہ نے کہاکہ ہم نے ان کو کہا تھا کہ دھمکیاں دینا چھوڑ دیں وزیراعظم سے ملاقات کراتے ہیں، کیوں کہ دھمکیوں سے معاملات کو آگے نہیں بڑھایا جا سکتا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان بالکل خیریت سے ہیں، اس حوالے سے پھیلائی جانے والی تمام افواہیں غلط ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف کے منتخب ممبران اسمبلی اور سینیٹ کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ عمران خان کی رہائی کے لیے ممکنہ احتجاج کی تیاری کریں اور ہر منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے دوران اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔

مزید پڑھیں: گارنٹی دیتے ہیں پارلیمنٹ پر حملہ آور نہیں ہوں گے، بیرسٹر گوہر کا قومی اسمبلی میں خطاب

دوسری جانب اسلام آباد انتظامیہ نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ ہے، اس لیے قانون کی خلاف ورزی پر کارروائی عمل میں لائی جائےگی، جبکہ راولپنڈی انتظامیہ نے بھی شہر میں 3 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب کالج کہوٹہ کیمپس ترکھیاں میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فیئر 2025 کا انعقاد

سعودی عرب: پاکستانی کلچرل ویک کا شاندار انعقاد

ایک بدنام زمانہ ڈاکو نے کیسے چوہدری اسلم سمیت دیگر پولیس افسران کو جیل بھیجا؟

افسوس میں نے پی ٹی آئی کے لیے شریف برادران کو برا بھلا کہا، شیر افضل مروت

اسلام آباد میں احتجاج کی تیاری: ’سہیل آفریدی 9 مئی اور 26 نومبر والی صورتحال سے گریز کرینگے‘

ویڈیو

پنجاب کالج کہوٹہ کیمپس ترکھیاں میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فیئر 2025 کا انعقاد

سعودی عرب: پاکستانی کلچرل ویک کا شاندار انعقاد

افسوس میں نے پی ٹی آئی کے لیے شریف برادران کو برا بھلا کہا، شیر افضل مروت

کالم / تجزیہ

بابر اعظم کو ‘کنگ’ کیوں کہا جاتا ہے؟

بھٹو نیپا چورنگی میں کیوں زندہ نہیں؟

جارج ایورسٹ سے ماؤنٹ ایورسٹ تک