پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان کو تنہائی میں رکھنا 70 فیصد عوام کو آئیسولیٹ کرنے کے مترادف ہے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج جاری، عمران خان سے بہن کی ملاقات
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کی پارٹی امور پر گہری نظر ہے، ملاقاتیں پہلے ہو جاتیں تو اتنی تشویش نہ ہوتی۔
انہوں نے کہاکہ 4 نومبر سے عمران خان سے کسی کی ملاقات نہیں ہوئی تھی، آج ان کی بہن عظمیٰ خان کی ملاقات ہوئی، جنہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت ٹھیک ہے۔
واضح رہے کہ آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان نے جیل میں ملاقات کی، جس کے بعد انہوں نے بتایا کہ سابق وزیراعظم کی صحت بالکل ٹھیک ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کو سیل میں مکمل بند رکھا جاتا ہے، صرف کچھ دیر کے لیے باہر نکلنے کی اجازت ملتی ہے۔
مزید پڑھیں: اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کس حال میں ہیں؟ بہن نے ملاقات کے بعد سب کچھ بتا دیا
انہوں نے کہاکہ عمران خان نے کہا ہے کہ یہ جان بوجھ کر ہمیں ذہنی اذیت کا نشانہ بنا رہے ہیں۔














