روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یورپی ممالک کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یورپ نے جنگ چھیڑنے کا فیصلہ کیا تو روس تیسری عالمی جنگ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
مزید پڑھیں: جی20 ممالک کے اجلاس میں روس یوکرین امن منصوبے پر غور، امریکا نے بائیکاٹ کیوں کیا؟
عالمی میڈیا کے مطابق پیوٹن نے کہاکہ روس کی یورپ سے لڑائی کی کوئی خواہش نہیں، اور وہ یہ بات متعدد بار دہرا چکے ہیں، تاہم اگر یورپی ممالک نے محاذ آرائی پر اصرار کیا تو روس جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
پیوٹن نے خبردار کیاکہ حالات نہایت تیزی سے اس سطح تک جا سکتے ہیں جہاں مذاکرات کا کوئی امکان باقی نہیں رہے گا۔
انہوں نے یورپی ریاستوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ یوکرین کو نیٹو میں شامل کرنے کی کوششیں ترک کی جائیں، کیونکہ روس اپنے دفاع سے خوب واقف ہے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب روسی وفد امریکا میں موجود ہے جہاں یوکرین جنگ کے خاتمے سے متعلق مذاکرات ہونے والے ہیں۔
مزید پڑھیں: ملازمت کے نام پر روس یوکرین جنگ کا ایندھن بنائے جانے والے بھارتی شہری کی ویڈیو وائرل
یہ بات چیت ان تجاویز پر کی جائے گی جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور یوکرین کی قیادت کو پیش کی تھیں۔














