وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ طالبان کی ری سیٹلمنٹ کی پالیسی غلط ثابت ہوئی ہے۔
نجی چینل جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ یہ سوچنا غلط تھا کہ کالعدم ٹی ٹی پی قانون کی پاسداری کرے گی، اس کے اثرات بالکل الٹ ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب پالیسی تبدیل کی ہے جو ہر قیمت پر کامیاب ہوگی، دہشت گردی کی کارروائیوں سے زیادہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ہورہے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کو سرحد پار سیفٹی حاصل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ افغان طالبان نے ہم سے ہی نہیں ساری دنیا سے معاہدہ کیا تھا کہ وہ اپنی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے۔