وزیر اعلیٰ پنجاب کی سود سے پاک بائیک اسکیم: طلبا کے لیے خصوصی لاٹری پرائز مہم کا آغاز

جمعرات 4 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سود سے پاک بائیک اسکیم میں شامل طلبا کے لیے پنجاب بینک نے خصوصی لاٹری پرائز مہم کا آغاز کردیا ہے۔

یہ مہم 27 نومبر 2025 سے شروع ہو چکی ہے اوران طلبا پر مرکوز ہے جن کے قرضے منظور ہو چکے ہیں، مگر وہ تاحال شرائط و ضوابط کی ڈیجیٹل منظوری یا ایکویٹی جمع کرانے کا عمل مکمل نہیں کر سکے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں اسٹوڈنٹس کے لیے ای موٹربائیکس کی سرکاری اسکیم کا اعلان، ڈاؤن پیمنٹ اور قسط کتنی ہوگی؟

اعلان کے مطابق بینک نے ضامنوں کے موبائل نمبرز پر نیا ایس ایم ایس لنک بھیج دیا ہے۔

طلبا اس لنک پر کلک کر کے ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے شرائط و ضوابط قبول کریں اور اپنی ایکویٹی جمع کرائیں۔

جس کے بعد نہ صرف اُن کی بائیک مختص ہو جائے گی بلکہ وہ پرائز ڈرا میں بھی شامل ہو جائیں گے۔

بینک کا کہنا ہے کہ جو طلبا اب یہ عمل مکمل کریں گے، وہ سود سے پاک بائیک کے قرضے کی حتمی تصدیق کے ساتھ ساتھ پنجاب بینک کی خصوصی لاٹری پرائزمہم میں انعامات جیتنے کے اہل بھی ہوں گے۔

مزید پڑھیں:اسٹیٹ بینک کی الیکٹرونک بائیکس اور رکشہ اسکیم، عام پاکستانی کیسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟ 

اس پرائز اسکیم کے تحت مہم کے ابتدائی ایام یعنی 6 دسمبر 2025 تک لکی ڈرا میں لیپ ٹاپس، آئی فونز اور عمرہ ٹکٹ شامل ہوں گے۔

جبکہ 7 دسمبر سے 16 دسمبر 2025 تک طلبا آئی فونز اورعمرہ ٹکٹ جیتنے کا موقع حاصل کریں گے۔

مزید پڑھیں: گرین کریڈٹ پروگرام: الیکٹرک بائیک خرید کر 1 لاکھ روپے کا انعام حاصل کریں

بینک آف پنجاب کے مطابق اس مہم کا مقصد طلبہ کو قرض کے زیرِ التوا مراحل جلد مکمل کرنے کی ترغیب دینا ہے۔

دوسری جانب لاٹری مہم ایسے طلبا کو انعام دے گی جو یہ عمل بروقت مکمل کریں گے۔ تمام شرکا کے لیے شرائط و ضوابط کا اطلاق ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بجلی چوروں اور ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصرکے خلاف ایف آئی اے سرگرم

دھُرندھر میں اکشے کھنہ کا کردار وائرل، ’انڈین بن کر فلاپ رہے پاکستانی کردار نے لیجنڈ بنادیا‘

بھارت کو ایک اور مصیبت کا سامنا، میکسیکو نے بھی 50 فیصد ٹیکس نافذ کر دیا

افغان علما اور طالبان حکومت کا بیرون ملک کارروائی کرنے والوں کو سخت پیغام خوش آئند، امن کی راہ ہموار

خالدہ ضیا کی حالت گردے ناکارہ ہونے کے بعد مزید تشویشناک، وینٹی لیٹر پر منتقل

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں

تہذیبی کشمکش اور ہمارا لوکل لبرل