فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ چیزیں بہتری کی طرف جا رہی ہیں، پاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان کی طرف جائےگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوان صدر میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سب ٹھیک ہے سب آپ کے سامنے ہے، پاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان کی طرف جائےگا۔
مزید پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی، وزیراعظم نے سمری ایوان صدر بھجوا دی
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظوری کے بعد ایوان صدر بھجوا دی ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ ساتھ چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے، یہ تعیناتی 5 سال کے لیے ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے۔
واضح رہے کہ حکومت نے 27ویں آئینی ترمیم میں آئین کے آرٹیکل 245 میں ترمیم کرتے ہوئے چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ تخلیق کیا ہے۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں 2 سال توسیع کی منظوری دیدی
اس ترمیم کے بعد چیئرمین چوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم ہوگیا ہے، اور جنرل ساحر شمشاد مرزا آخری چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تھے جو 27 نومبر کو ریٹائر ہوگئے ہیں۔













