حکومت نان پی ٹی اے فونز پر 4 قسم کے کونسے ٹیکس وصول کر رہی ہے؟

جمعہ 5 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت نے بیرونِ ملک سے پاکستان آنے والے نئے اور استعمال شدہ موبائل فونز پر عائد کیے جانے والے ٹیکس اور ڈیوٹی کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں دی گئی بریفنگ کے مطابق، موبائل فون کی قیمت کے مطابق کسٹم ڈیوٹی، موبائل لیوی، ریگولیٹری ڈیوٹی، سیلز ٹیکس اور ودہولڈنگ ٹیکس الگ الگ شرح پر وصول کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان آنے والے اوورسیز پاکستانی اپنا فون بغیر ٹیکس ادا کیے کیسے رجسٹر کروا سکتے ہیں؟

ایف بی آر کے مطابق موبائل فون کی اصل قیمت کا تعین متعلقہ ویلیوایشن رولنگ کے تحت کیا جاتا ہے، اگر کسی ماڈل کی ویلیوایشن دستیاب نہ ہو تو گزشتہ 90 دنوں کے درآمدی ڈیٹا کی بنیاد پر قیمت مقرر کی جاتی ہے۔

ایف بی آئی کے مطابق اگر کسی موبائل فون کی قیمت 30 امریکی ڈالر تک ہو تو اس پر 100 روپے موبائل لیوی، 300 روپے ریگولیٹری ڈیوٹی، 18 فیصد سیلز ٹیکس اور 70 روپے ودہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔

اسی طرح 30 سے 100 ڈالر مالیت والے موبائل فونز پر 200 روپے موبائل لیوی، 3000 روپے ریگولیٹری ڈیوٹی، 18 فیصد سیلز ٹیکس اور 930 روپے ودہولڈنگ ٹیکس لاگو ہوتا ہے۔

100 سے 200 امریکی ڈالر کی رینج والے موبائل فونز پر 600 روپے موبائل لیوی، 7500 روپے ریگولیٹری ڈیوٹی، 18 فیصد سیلز ٹیکس اور 970 روپے ودہولڈنگ ٹیکس، 200 سے 350 ڈالر مالیت کے فونز پر 1800 روپے موبائل لیوی، 11 ہزار روپے ریگولیٹری ڈیوٹی، 18 فیصد سیلز ٹیکس اور 5 ہزار روپے ودہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: ‘نان پی ٹی اے موبائل فون میں ایس کام کی سم استعمال کرنی ہے تو سال کے 5 ہزار دینے ہوں گے’

اسی طرح 350 سے 500 ڈالر مالیت والے موبائل فونز پر 4000 روپے موبائل لیوی، 15 ہزار روپے ریگولیٹری ڈیوٹی، 18 فیصد سیلز ٹیکس اور 5 ہزار روپے ودہولڈنگ ٹیکس چارج کیا جاتا ہے۔

جبکہ 500 ڈالر سے زائد قیمت کے موبائل فونز کے لیے ٹیکس کی شرح سب سے زیادہ ہے، جن پر 8000 روپے موبائل لیوی اور اگر قیمت 700 ڈالر سے اوپر ہو تو یہ لیوی 16000 روپے ہو جاتی ہے، اس کے علاوہ 22 ہزار روپے ریگولیٹری ڈیوٹی، 25 فیصد سیلز ٹیکس اور 11 ہزار 500 روپے ودہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

واٹس ایپ گروپس چھوڑنے اور ڈیلیٹ کرنے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟

پاکستان میں پہلی بار بغیر ڈرائیور کے کار کی کامیاب ٹیسٹ ڈرائیو

پاکستان مخالف پروپیگنڈا پھیلانے پر بالی ووڈ فلم ’دھُرندھر‘ کو بڑا دھچکا

عمران خان اور ان کی اہلیہ مسلسل آئسولیشن میں رکھا جا رہا ہے، سہیل آفریدی

سپریم کورٹ کے استقبالیہ پر دل کا دورہ، راولپنڈی کے رہائشی عابد حسین چل بسا

ویڈیو

پاکستان میں کون سی سولر ٹیکنالوجی سب سے کارآمد؟

پنجاب یونیورسٹی کا پی سی ڈھابہ، جس کی دال بھی بےمثال

خیبر پختونخوا: پی ٹی آئی سے دوری، کیا علی امین گنڈاپور پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

افغان علما کا فتویٰ: ایک خوشگوار اور اہم پیشرفت

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں