وزیر دفاع خواجہ آصف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ ملک کو غیر معمولی کامیابی دلانے والوں کو آج قوم کی جانب سے اعلیٰ اعزازات سے سرفراز کیا جارہا ہے۔
اللہ کی رحمت فضل وکرم سے جن فاتحین نے قوم و ملک کو تاریخ ساز فتح سے نوازا، آج قوم ان کواورانکی کما نڈ میں لاکھوں وطن کے محفافظوں کی لازوال خدمت کے اعتراف میں سپہ سالاروں کو اعزاز سے نواز رہی ھے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نشان امتیاز ملٹری،ھلال جرات اور ائیر چیف مارشل ظہیر احمد… pic.twitter.com/WSfomXjKs9
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) December 5, 2025
انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو مدت ملازمت میں دو سالہ توسیع پر مبارکباد پیش کی۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ قوم اپنی جری افواج اور ان کی قیادت پر فخر کرتی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ انہیں اپنی حفظ و امان میں رکھے۔
واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دی ہے، جس کے بعد وزارت دفاع نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
اس کے علاوہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں 2 سالہ توسیع کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔












