سائنسدانوں نے ایک ایسا مواد دریافت کیا ہے جو موجودہ سلیکان چپس سے بہت زیادہ تیز ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جرمنی نے یورپ کا تیز ترین سپر کمپیوٹر ’جوپیٹر‘ لانچ کر دیا
یہ مواد جرمینیئم ہے جو سنہ 1950 کی دہائی میں بھی جانا جاتا تھا لیکن اب اسے جدید ٹیکنالوجی کے لیے بہتر بنایا گیا ہے۔
یہ مواد سلیکان کے ساتھ کام کرتا ہے اور الیکٹران کے ’چارج ہولز‘ کو بہت تیز حرکت دیتا ہے۔
اس مواد کی ’ہول موبیلیٹی‘ 7.15 ملین ہے جبکہ عام سلیکان چپس میں یہ صرف 450 ہے۔ الغرض یہ نئے چپس زیادہ تیز، کم توانائی استعمال کرنے والے اور مستقبل کے کوانٹم اور اے آئی آلات کے لیے موزوں ہیں۔
مزید پڑھیے: فلوپی ڈسکس اور ان میں چھپی بھولی بسری یادیں، کیا وہ خزانہ بچا لیا جائے گا؟
ڈاکٹر میکسیم میرونوف کا کہنا ہے یہ مواد تیز ہے اور عام سلیکان مینوفیکچرنگ کے ساتھ آسانی سے بنایا جا سکتا ہے جبکہ روایتی تیز سیمی کنڈکٹر مہنگے اور مشکل ہوتے ہیں۔
مستقبل میں استعمال
یہ نیا مواد تیز تر اور توانائی کی بچت کرنے والے کوانٹم ڈیوائسز بنانے میں مدد دے گا جو موجودہ سلکان ٹیکنالوجی کے ساتھ مکمل ہم آہنگ ہوں گے۔














