9 مئی واقعات: عمران خان، شاہ محمود سمیت اہم پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیرون ملک سفر پر پابندی، نام ای سی ایل میں شامل

ہفتہ 6 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے سیاسی افراتفری پھیلانے والےعناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے 9 مئی واقعات میں ملوث ملزمان کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی۔

ذرائع کے مطابق اہم سیاسی رہنماؤں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی باضابطہ منظوری دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان، شاہ محمود قریشی، عمرایوب، فوادچوہدری، شبلی فراز کے نام شامل ای سی ایل میں شامل کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور، شہریار آفریدی، عثمان ڈار کے نام بھی ای سی ایل میں شامل کرلیے گئے۔

حکومت نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری، زرتاج گل، مسرت چیمہ اور کنول شوزب کا نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیا، جبکہ شیخ رشید، شیخ راشد، میجر ریٹائرڈ طاہر صادق کے بیرون ملک سفر پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

اس کے علاوہ سابق صوبائی وزیر راجا بشارت اور واثق قیوم عباسی سمیت دیگر شخصیات پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے فہرست سمیت وفاقی حکومت کو سفارش بھجوائی، ان سیاسی شخصیات کے نام 9 مئی فسادات کے تناظر میں ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ای سی ایل کمیٹی نےسفارشات وفاقی حکومت کو منظوری کےلیے بھجوائی تھیں۔

مزید پڑھیں: 9 مئی واقعات: سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 8 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی

واضح رہے کہ 9 مئی 2023 کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں نے ملک گیر احتجاج کرتے ہوئے فوجی تنصیبات پر دھاوا بولا تھا، اور شہدا کی مجسموں کی بے حرمتی کی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق وزیرِاعلیٰ مہاراشٹر پرتھوی راج چاؤن کا جنگ میں بھارت کی شکست کے اعترافی بیان پر معافی مانگنے سے انکار

ڈیجیٹل اصلاحات، ادارہ جاتی احتساب اور عالمی اعتماد، پاکستان کی شفاف حکمرانی کی نئی حقیقت

عمران خان کی بہنوں کو ملاقات سے روکنے اور دھرنے پر پولیس تشدد کی شدید مذمت، پی ٹی آئی

عمران خان 860 دنوں میں 870 ملاقاتیں کرچکے ہیں، حکومتی ترجمان

بوندی فائرنگ کیس: نوید اکرم پر 15 قتل اور دہشتگردی سمیت 59 الزامات عائد

ویڈیو

پنجاب یونیورسٹی: ’پشتون کلچر ڈے‘ پر پاکستان کی ثقافتوں کا رنگا رنگ مظاہرہ

پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 4 بین الاقوامی فٹبالر بھائی مزدوری کرنے پر مجبور

فیض حمید کے بعد اگلا نمبر کس کا؟ وی ٹاک میں اہم خبریں سامنے آگئیں

کالم / تجزیہ

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی

بہار میں مسلمان خاتون کا نقاب نوچا جانا محض اتفاق نہیں