پی ٹی آئی کا پشاور میں جلسہ: بہت جلد ڈی چوک جانے کی کال دوں گا، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا اعلان

اتوار 7 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

 

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ میں بہت جلد ڈی چوک جانے کی کال دوں گا۔

پشاور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ نے مجھے عمران خان کی وجہ سے عزت دی، جس پر سب کا شکر گزار ہوں۔

یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی جلسہ 5ویں بار ملتوی، ’عمران خان تصادم اور انتشار نہیں چاہتے‘ علی امین گنڈاپور کی کارکنوں کو تسلی

اس موقع پر کارکنوں کے ڈی چوک جانے کے نعرے لگا دیے، جس پر سہیل آفریدی نے کہاکہ میں بہت جلد ڈی چوک جانے کی کال دوں گا۔

سہیل آفریدی نے کہاکہ ایک جعلی وزیر اور ایک ادارے کے ڈی جی میں فرق ہے، جب بات عمران خان کی آئے گی تو ہم کہیں گے نام کیوں نہیں لیا۔

انہوں نے کہاکہ ایک بیانیہ بنانے کی کوشش ہو رہی ہے کہ پی ٹی آئی تصادم کی سیاست کر رہی ہے، ہم نے قانون اور آئین کے مطابق چل کر انہیں غلط ثابت کیا۔

انہوں نے کہاکہ پشاور کو ہم نے ہمیشہ کلین سویپ کیا ہے، اور اب شہر کے لیے 100 ارب روپے کا پیکج لا رہے ہیں، جس میں 5 ہزار بستر پر مشتمل میڈیکل کمپلیکس بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہاکہ 100 ارب میں رنگ روڈ اور جی ٹی روڈ پر انڈر پاسز بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ بھی بہت سے پیکیجز آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں گورننس نہ ہونے کی باتیں کی جاتی ہیں، مگر گورننس کی وجہ سے ہی عوام نے تیسری بار پی ٹی آئی کو جتوایا۔ گورننس وہاں نہیں ہے جہاں آئی ایم ایف نے چارج شیٹ دی ہے۔ یہ کرپشن کے پیسے ہم آپ کو کھانے نہیں دیں گے۔

انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ہم پر تنقید کی جاتی ہے کہ ہم دہشتگردی کے خاتمے میں سیریس نہیں، حالانکہ ان کی اپنی پالیسیاں درست نہیں ہیں۔

’ایک بندہ آتا ہے اپنی پالیسی بناتا ہے، دوسرا آتا ہے دوسری بناتا ہے، تیسرا آتا ہے اور پھر چوتھا آتا ہے، وہ نئی پالیسی بناتا ہے۔ یہ صوبہ کوئی تجربہ گاہ نہیں، یہ غیور پختونوں کا صوبہ ہے، یہاں صوبائی حکومت اور عوام کی ایک ہی پالیسی چلے گی۔‘

اسد قیصر نے افغان بارڈر کھولنے کا مطالبہ کردیا

قبل ازیں خطاب کرتے ہوئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی و پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما اسد قیصر نے کہاکہ عوام نے شہباز شریف کو مسترد کیا تھا، مگر انہیں وزیراعظم بنا دیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ عدلیہ کو مفلوج کیا گیا ہے جبکہ پی ٹی آئی آئین و قانون کی بالادستی کے لیے کھڑی ہے۔

اسد قیصر نے الزام عائد کیا کہ پاکستانی عوام سے ووٹ کا حق چھین لیا گیا ہے اور طاقتور حلقوں نے فیصلہ کیا کہ عوام کے پاس ووٹ کا حق نہیں ہوگا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ افغان بارڈر کو جلد از جلد کھولا جائے۔

تقریب کے دوران کارکنوں کی جانب سے ڈی چوک، ڈی چوک کے نعرے بھی لگائے گئے، جس پر اسد قیصر نے کہا کہ ڈی چوک کی خواہش جلد پوری ہو جائے گی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کامیاب جلسے پر ضلع پشاور کے ارکان و رہنماؤں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہاکہ خیبرپختونخوا بانی پی ٹی آئی عمران خان کا مضبوط قلعہ ہے۔

اسد قیصر نے زور دیتے ہوئے کہاکہ دھمکی سے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کے ساتھی نہیں جھکیں گے۔

سہیل آفریدی کے خلاف جو الفاظ استعمال کیے گئے اس پر معافی مانگی جائے، شفیع جان

صوبائی حکومت کے ترجمان شفیع جان کے مطابق وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی عمران خان سے ملاقات کے لیے تمام آئینی و قانونی راستے اختیار کرنے کے بعد عوامی عدالت میں بھی پہنچ رہے ہیں۔

شفیع جان کے مطابق، خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی عوامی مقبولیت پہلے سے کہیں زیادہ ہے اور پارٹی کے تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی عمران خان کے بیانیے کے ساتھ متحد ہیں۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کے بارے میں جو الفاظ آپ نے استعمال کیے، آپ کو معافی مانگنی پڑے گی۔ آپ کو جواب دینا پڑے گا، اور ہم آپ سے جواب لیں گے۔

انہوں نے این ایف سی ایوارڈ میں صوبے کو اس کا حق نہ ملنے کا بھی شکوہ کیا اور کہا کہ این ایف سی کا ہم سے حق چھینا گیا ہے۔

قائدین کو جیلوں میں ڈال کر انہیں سیکیورٹی رسک قرار دیا جا رہا ہے، عاطف خان

جلسے سے خطاب میں پی ٹی آئی کے رہنما عاطف خان نے کہا کہ ان سے انتخابی نشان چھینا گیا اور ان کی سیٹیں بھی ہتھیائی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے قائدین کو جیلوں میں ڈال کر انہیں سیکیورٹی رسک قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی جلسہ ملتوی ہونے پر محمود اچکزئی کیوں ناراض ہیں؟

عاطف خان نے مزید کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ کسی سیاسی رہنما کو سیکیورٹی خطرہ قرار دیا گیا ہو، اور بانی پی ٹی آئی کو نہیں بلکہ ڈی جی آئی ایس پی آر کو سیکیورٹی کا خطرہ ہے۔

عمران خان کے خلاف بیانیہ ان کے منہ پر مارا جائےگا، جنید اکبر

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف بیانیہ ان کے منہ پر مارا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اسٹیبلشمنٹ نے حکومت گرائی اور گولیاں چلائیں، لیکن ہم نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بلند کیا۔

یہ بھی پڑھیے: سیاسی درجہ حرارت بڑھنے لگا، پی ٹی آئی کا مستقبل اب کیا ہوگا؟

جنید اکبر نے اعلان کیا کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں اور آئندہ بھی کھڑے رہیں گے، اور ایک اور بڑا جلسہ کر کے عوام کو اپنی طاقت دکھائیں گے۔

عمران خان ملک کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں، مصطفیٰ نواز کھوکھر

تحریکِ تحفظِ پاکستان کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ کارکنان ڈی چوک جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان ملک کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں اور انہیں تحریکِ تحفظِ پاکستان کے رہنماؤں کو آئندہ لائحۂ عمل طے کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔

مصطفیٰ نواز نے کہا کہ مقبول رہنماؤں کو کسی کے حکم پر عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جا سکتا اور سیکیورٹی تھریٹ کا بیانیہ عوام نے کبھی قبول نہیں کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیض حمید اب عمران خان کے خلاف گواہی دیں گے، فیصل واوڈا

پی ٹی آئی صوبے میں ایسے حالات پیدا کر رہی ہے جو گورنر راج کی راہ ہموار کرسکتے ہیں، بلاول بھٹو

وزیراعظم شہباز شریف کی ترکمانستان کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق

کورونا وبا: انسانیت بیچین تھی لیکن سمندری مخلوق نے سکھ کا سانس لیا

9 مئی فوج کے سینے میں زخم، فیض حمید کی سزا آنے والے فیصلوں کی ابتدا ہے، عمار مسعود

ویڈیو

کوئٹہ میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے سفری سہولت کا آغاز، گرین بس منصوبے میں پنک بسوں کا اضافہ

فیض حمید کو سزا، اگلا کون؟ عمران خان سے متعلق بڑی پیشگوئی

خضدار کی سلمٰی جو مزدوری کی کمائی سے جھونپڑی اسکول چلا رہی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں

تہذیبی کشمکش اور ہمارا لوکل لبرل