ٹی20 ورلڈ کپ سے قبل کپتان سمیت متعدد تبدیلیوں کا فیصلہ ہوگیا؟ سلمان علی آغا نے تصدیق کردی

اتوار 7 دسمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے ٹی20 انٹرنینشل کپتان سلمان علی آغا نے اشارہ دیا ہے کہ آئندہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2026 سے قبل قومی اسکواڈ میں بڑے تبدیلیوں کا امکان نہیں ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ وہ میگا ایونٹ سے قبل کسی بڑی تبدیلی کی توقع نہیں رکھتے۔

’مجھے نہیں لگتا کہ ورلڈ کپ سے پہلے کوئی بڑی تبدیلی ہوگی۔ یہ وہی کمبی نیشن ہے جس کے ساتھ ہم آگے بڑھیں گے۔‘

یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان ٹی20 ٹیم کی کپتانی سے فارغ، نئے کپتان سلمان علی آغا ہوں گے، عاقب جاوید

ٹی20 ٹیم کے کپتان نے بتایا کہ تمام کھلاڑیوں کو ان کے کردار سونپ دیے گئے ہیں اور ٹیم اسی ڈھانچے کے ساتھ آگے بڑھے گی۔

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2026، جو بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں ہوگا، 7 فروری سے 8 مارچ تک شیڈول ہے۔

پاکستان گروپ اے میں بھارت، امریکا، نمیبیا اور نیدرلینڈز کے ساتھ شامل ہے۔

سلمان علی آغا نے کپتانی میں ممکنہ تبدیلی کی خبروں کو بھی مسترد کردیا۔ ’ابھی پاکستان ٹیم میری قیادت میں ٹی20 ورلڈ کپ میں حصہ لے گی۔‘

مزید پڑھیں:ٹی20 کی بڑھتی مصروفیات، سلمان آغا کا کیلنڈر ایئر میں نیا سنگ میل

انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان کے 6 ٹی20 میچز باقی ہیں اور ان میچز میں مسلسل کارکردگی کلیدی ہوگی۔

’ہم ان 6 میچز میں بڑی تبدیلیاں نہیں کرسکتے، ہم نے اس گروپ کے ساتھ 6 ماہ کرکٹ کھیلی اور نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔‘

مزید پڑھیں:نیا عالمی ریکارڈ: سلمان علی آغا نے ڈریوڈ، محمد یوسف اور دھونی کو پیچھے چھوڑ دیا

سلمان علی آغا نے کہا کہ میگا ایونٹ سے قبل سری لنکا کے خلاف ٹی20 آئی سیریز سینیئر اور نوجوان کھلاڑیوں دونوں کےلیے فائدہ مند ہوگی۔

’سینیئر کھلاڑی سری لنکا کے حالات کو سمجھتے ہیں اور نئے کھلاڑی بھی قیمتی تجربہ حاصل کریں گے، یہ سیریز ہمارے لیے اہم ہے اور ہم اسے سنجیدگی سے لیں گے۔‘

سری لنکا کے دورے کے بعد پاکستان کی توقع ہے کہ وہ آسٹریلیا کی میزبانی میں ٹی20 سیریز کھیلے گا، جو 20 اوورز کے ورلڈ کپ سے کچھ دن پہلے اختتام پذیر ہوگی۔

مزید پڑھیں:شاہین، بابر اور رضوان کے نہ ہونے کا کوئی دباؤ نہیں، ٹی20 کپتان سلمان علی آغا

ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان نے پاکستان کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہتری کی گنجائش ابھی باقی ہے۔

’ٹیم صحیح راستے پر ہے، لیکن ابھی بہتری کی گنجائش موجود ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان اس سطح تک پہنچے جہاں سب اسے دیکھنے کے خواہاں ہیں۔‘

سلمان علی آغا نے پاکستان کرکٹ کے لیے اپنی خواہشات کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ وہ ٹی20 ورلڈ کپ 2026 جیتنا چاہتے ہیں اور پھر 2027 میں ون ڈے ورلڈ کپ بھی جیتنا چاہتے ہیں۔

’ٹی20 اور ون ڈے ورلڈ کپ جیتنا میرے خواب ہیں اور اگر یہ حقیقت بن جائیں تو میں بہت خوش ہوں گا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیض حمید اب عمران خان کے خلاف گواہی دیں گے، فیصل واوڈا

پی ٹی آئی صوبے میں ایسے حالات پیدا کر رہی ہے جو گورنر راج کی راہ ہموار کرسکتے ہیں، بلاول بھٹو

وزیراعظم شہباز شریف کی ترکمانستان کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق

کورونا وبا: انسانیت بیچین تھی لیکن سمندری مخلوق نے سکھ کا سانس لیا

9 مئی فوج کے سینے میں زخم، فیض حمید کی سزا آنے والے فیصلوں کی ابتدا ہے، عمار مسعود

ویڈیو

کوئٹہ میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے سفری سہولت کا آغاز، گرین بس منصوبے میں پنک بسوں کا اضافہ

فیض حمید کو سزا، اگلا کون؟ عمران خان سے متعلق بڑی پیشگوئی

خضدار کی سلمٰی جو مزدوری کی کمائی سے جھونپڑی اسکول چلا رہی ہیں

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کی نیشنل سیکیورٹی اسٹریٹجی کا تاریخی تناظر

سیٹھ، سیاسی کارکن اور یوتھ کو ساتھ لیں اور میلہ لگائیں

تہذیبی کشمکش اور ہمارا لوکل لبرل