پنجاب پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ یعنی سی ٹی ڈی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور سے بھارت کی خفیہ ایجنسی را سے مبینہ روابط رکھنے والے 12 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، بارودی مواد، ڈیٹونیٹرزسمیت متعدد ممنوعہ اشیا برآمد ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب بڑی تباہی سے بچ گیا، 18 دہشتگرد گرفتار
اس کے علاوہ گرفتار افراد سے حساس مقامات، سرکاری اداروں، ایک مدرسے اور ایک میلے کی تصاویر، ویڈیوز اور لوکیشن ڈیٹا بھی ملا ہے۔
The Punjab Counter Terrorism Department (CTD) claims to have arrested 12 terrorists backed by the Indian intelligence agency RAW, recovering a large quantity of weapons, explosives, detonators, IED bombs, and cash.https://t.co/A3Nk6pKMzb
— Balochistan Pulse (@BalochPulse) December 8, 2025
ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ لاہور سے گرفتار ہونے والوں میں سکھ دیپ سنگھ، عظمت، فیضان، نبیل، ابرار، عثمان اور سرفراز شامل ہیں۔
فیصل آباد سے دانش جبکہ بہاولپور سے رجب، ہاشم، ثاقب اور عارف کو حراست میں لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں لاوڈ اسپیکر ایکٹ کا سخت نفاذ: سوشل میڈیا پر شرانگیزی قطعی برداشت نہ کرنے کا فیصلہ
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری عادل نامی ایک فیس بک آئی ڈی کے ذریعے ممکن ہوئی، جو مبینہ طور پر بھارت سے آپریٹ کی جا رہی تھی۔
ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ سکھ دیپ سنگھ پیدائشی طور پر کرسچن تھا اور کچھ عرصہ قبل اس نے مذہب تبدیل کیا تھا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار افراد کو بھارتی ایجنسی را کی جانب سے بھاری مالی معاونت بھی فراہم کی جاتی رہی۔ تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔














