ڈائیوو بس میں سفر کے دوران ایک خاتون مسافر کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا جو دورانِ سفر اپنے موبائل فون پر فحش فلمیں دیکھ رہا تھا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون مسافر نے بہادری اور حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بس کے عملے کو صورتحال سے آگاہ کیا۔ اس کے فوری بعد بس انتظامیہ نے مذکورہ شخص کو مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔
پاکستان کی باھمت خاتون نے ڈائیوو بس میں فحش فلم دیکھنے والے درندے کو گرفتار کروادیا pic.twitter.com/BHLIuEcm46
— صحرانورد (@Aadiiroy2) December 8, 2025
خاتون مسافر نے بتایا کہ ملزم پورے راستے فحش فلمیں دیکھ رہا تھا اور سیٹ پیچھے کر کے انہیں بھی دکھا رہا تھا اور اس کے ویڈیو شواہد بھی موجود ہیں۔
صارفین نے خاتون کی بروقت اطلاع اور ہمت کو سراہا اور کہا کہ اس اقدام نے دیگر مسافروں کو ممکنہ ذہنی اذیت سے بچایا۔ متعدد صارفین نے مطالبہ کیا کہ ایسے افراد کو نشانِ عبرت بنایا جائے تاکہ عوامی مقامات پر اخلاقی رویے کی حوصلہ افزائی ہو۔














